غربت اور مہنگائی ختم کرنے کے دعویدار حکمران اپنی شاہ خرچیاں ختم کرکے سادگی اختیار کریں، علامہ باقرعباس

05 جون 2022

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور ہوشربا مہنگائی کو عوام کا معاشی قتل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے سے قبل معاشی انقلاب کے بلند و بانگ دعوے کرنے والی امپورٹڈ حکومت کی صلاحیتیں ایک ماہ کے اندر ہی سب پر واضح ہو چکی ہیں۔جو حکومت اپنے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کے معاشی استحصال کو ملکی ترقی کا زینہ قرار دے اس کی اہلیت پر سوائے افسوس کے اور کیا کیا جا سکتا ہے۔حکومت نے ملک کے انتظامی معاملات کی بجائے انتقامی معاملات پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کا ہدف عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنے کی بجائے سابق دور حکومت کے اقدامات کو نشانہ بنانا ہے۔عوام کو درپیش اذیت کا خاتمہ محض زبانی دعووں سے ممکن نہیں۔غربت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے خود کشی کا بڑھتے ہوئے رجحان کے ذمہ دار وہ حکمران ہیں جنہیں اپنی شاہ خرچیوں سے فرصت نہیں۔ اگر اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں پر قابو پا کر انہیں معمول پر نہ لایا گیا تو پھر عوام کو اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلنے سیکوئی نہیں روک سکے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ذریعے مہنگائی کو کنٹرول کرے اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔اشرافیہ کو پیٹرول کی مد میں جو مراعات دی جارہی ہیں ان کافوری طور پر خاتمہ کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree