امام حسن ؑ نے قلم کی زد سے ثابت کردیا کہ اس وقت کا رائج نظام باطل تھا،علامہ سید کاظم عباس نقوی

18 اپریل 2022

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین ضلع شرقی کراچی کی جانب سے کیتھولک گرائونڈ سولجر بازار میں 8 واں سالانہ سلسلہ معارف قرآن پروگرام جاری ہے ۔ معارف قرآن پروگرام کے14ویں روز علامہ سید کاظم عباس نقوی نے سورہ روم کی آیتوں کی تشریح بیان کرتے ہوئے کہا کہ دینی تبلیغات میں بیٹیوں کا کردار زیادہ اہم ہے ۔بیٹیوں کی اچھی تربیت کرنے والے پر جنت واجب  ہے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ معاشرے کو الہیٰ اور دینی بنانے میں خواتین کا کردار اہم ہے ۔اولاد کی کثرت اور قبیلوں کی وجہ سے کسی کا نام باقی رہنے کا کوئی ثواب نہیں ہے ۔ابتر ہونے کا تعلق نسل سے نہیں ہے ۔البتہ گزشتہ انبیاؑ سے جو سلسلہ چلا آرہا تھا اس میں نسل کا ایک کردار رہا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ نبی ؐ کے لئے بیٹے کے نہ ہونے کا ایک زمینی امکان یہ ہے کہ اس سلسلہ کو ختم کردیا جائے ۔اس بات کی جانب اہلسنت علماء نے بھی اتفاق کیا ہے۔ امام حسن ؑ کی ولادت پر رسول خداؐ ؐنےخوشی کا اظہار کیا ۔رسول خداؐ ؐکی امام حسن ؑ سے محبت سے کوئی مسلمان انکار نہیں کرسکتا ۔امام حسن ؑ پر ذرا سی تکلیف بھی رسول خدا ؐ کو برداشت نہیں تھی ۔امام حسن ؑ رسول خدا ؐ کی نماز کے دوران ان کی پشت پر بعض دفعہ بیٹھ جایا کرتے تھے۔امام حسن ؑ نے قلم کی زد سے ثابت کردیا کہ وہ نظام جو ثقیفہ میں رکھا گیا وہ باطل تھا ۔امام حسن ؑ نے اپنی اولاد کی ایسی تربیت کی کہ آئندہ کئی سالوں تک ان کی اولادوں نے ولایت کے لئے جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree