ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ باقرزیدی کی ڈان نیوز کے رپورٹر سید وسیم حیدرپر پولیس تشدد کی پرزورمذمت اور ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

25 مئی 2021

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی نے ڈان نیوز کے رپورٹر سید وسیم پر پولیس تشدد کی مذمت کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ صحافت کے مقدس پیشے سے وابستہ افراد پر ایسے بہیمانہ تشدد پولیس گردی کی بدترین مثال ہے ۔سندھ پولیس چوروں ڈاکوؤں کے آگے بے بس اور عام شہریوں کو ہراساں کرنے میں پیش پیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ واقعے کی شفاف تحقیقات کرائے اور اس شرمناک واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں ، آزادی صحافت،پرامن اور پاکیزہ معاشرے کی تشکیل میں مجلس وحدت مسلمین صحافی برادری کیساتھ کھڑی ہے۔صحافیوں کو فرائض کی ادائیگی میں مکمل تحفط کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔اعلیٰ پولیس افسران واقع کی فوری تحقیقات کرائیں ۔انہوں نے  کہاکہ ہم واقع میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree