ایم ڈبلیوایم کراچی کا فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج، فضاءمردہ باد امریکا مردہ باد اسرائیل سے گونج اٹھی

15 مئی 2021

وحدت نیوز(کراچی)فلسطین میں اسرائیل جارحیت اور لشکر کشی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویزن نے فوارہ چوک سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہرے میں علامہ صادق جعفری،علامہ حسن ظفر نقوی،قاضی احمد نورانی،اسرار عباسی،یونس براہی،محفویار خان،علی حسین نقوی،علامہ مرزا یوسف حسین،راؤ کامران،علامہ مبشر حسن،علامہ علی انورسمیت کارکنان،سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات اورسول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل و امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرے میں عالمی استکباری طاقتوں کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی۔ کورونا سے متعلق حکومتی ایس او پیز پر عمل کرنے کے حوالے سے شرکاء احتجاج نے انتہائی ذمہ دارانہ انداز اختیار کیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری کاکہنا تھا کہ سرائیل نے فلسطین پر حملہ نہیں کیا بلکہ عالم اسلام کی غیرت وحمیت پرحملہ کیا ہے۔ دنیا کی باطل قوتیں مجتمع ہونا شروع ہو گئی ہیں۔اگر مسلمان حکمرانوں نے '' امت مسلمہ'' کی'' خوشنما لفاظی'' سے نکل کر اس کا عملی اظہار نہ کیا تو پھر تاریخ میں وہ  عالم اسلام سے غداری کے مرتکب ہونے والوں کی صف میں کھڑے نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا اب کسی مصلحت یا منفعت کا وقت نہیں ہے اب حق و باطل کا معرکہ ہے مسلمانوں کو یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ محض اسلام کے  نام لیوا نہیں بلکہ اس کے دفاع کے لیے جان و دل سے تیار ہیں۔ 16 مئی مرکزی قائدین کی حکم پر امریکہ و اسرائیل کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔16 مئی کے دن ملکی عوام غاصب اسرائیل و امریکہ کے خلاف بھر ہور احتجاج کر یں گے۔ملکی عوام کے دل اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف پاکستانی حکومت دو ٹوک اور واضح موقف اختیار کرے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین محض زمینی تنازع نہیں بلکہ یہ نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔  بیت المقدس سے صرف فلسطینیوں کا تعلق نہیں بلکہ ہر کلمہ گو کی اس سے جذباتی وابستگی ہے۔حکومت پاکستان کی طرف سے مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی مسلمانوں کی جانی و مالی امداد کا اعلان کر کے طاغوتی طاقتوں کو یہ باور کرانا ہو گا کہ جب بھی جہاں بھی عالم اسلام کا یہود و نصاری سے کوئی معرکہ ہو گا ہم مسلمانوں کی صف میں کھڑے نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے خوراک،ادویہ اور دیگر ضروری سازووسامان  فلسطین بھیجنے کے لیے جتنی جلدی ممکن ہو اعلان کیا جائے۔علامہ قاضی احمدنورانی نے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ اسرائیل امت مسلمہ کے قلب پر خجر کے مانند ہے1948 کو دنیا میں اسرائیل نام کی ایک جعلی ریاست کا قیام ہواسب سے پہلے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے جعلی ریاست کو تسلیم نہیں کیا۔اسرائیل کے ہاتھوں ہزاروں بے گناہ فلسطینی مارے گئے شہدائے فلسطین کو سلام پیش کرتے ہیں یہود ونصاریٰ امت مسلمہ کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔امت مسلمہ کو متحد ہوکر امریکہ و اسرائیلی کے خلاف اعلان جہاد کرنا ہوگا۔مسئلہ فلسطین کا حل مسلم امہ کے اتحاد و مزاحمت کے بغیر ممکن نہیں۔

احتجاجی مظاہرے دیگرمقررین کا کہنا تھا کہ اسلامی فوجی اتحاد اور او آئی سی سمیت دیگر عالمی اسلامی اداروں کو  اسرائیل کے خلاف اپنا سکوت توڑ کر یہ واضح کرنا ہو گا  کہ ان کا قیام اسلام کے دفاع کے لیے تھا یا ان کے پس پردہ کوئی اور مقاصد تھے۔ وہ اسلامی ممالک جو مسلم امہ کے نزدیک ایک باوقار اور جرات مندانہ  مقام رکھتے ہیں  ان کے لیے  اپنے اس تشخص کو برقرار رکھنے  یا ثابت کرنے کا اس سے بہتر وقت نہیں ملے گا۔تاریخ بڑی بے رحم ہے اچھے بُرے تمام کرداروں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔

انہوں نے اسرائیل کو یہ  باور کرایا کہ کہا کہ فلسطین کوئی آسان ہدف نہیں جسے آسانی سے سر کر لیا جائے۔ آج کا فلسطین جدید جنگی ہتھیاروں سے لیس اور ایمان کی اس دولت سے مالا مال ہے جسے افرادی برتری  سے شکست نہیں دی جا سکتی۔اسرائیل نے  جو آگ بھڑکائی ہے یہ اس کے اپنے سے دامن سے لپٹ کر اسے جلا کر راکھ کا ڈھیر کر دے گی۔مظاہرے کے اختتام پر امریکہ و اسرائیلی پرچم نظر آتش کئے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree