موجودہ حکومت کے پاس مہنگائی پر قابو پانے کا کوئی ٹھوس اور موثر لائحہ عمل نظرنہیں آتا ، علی حسین نقوی

06 اپریل 2019

وحدت نیوز(کراچی) موجودہ حکومت کے پاس مہنگائی پر قابو پانے کا کوئی ٹھوس اور موثر لائحہ عمل نظرنہیں آتا ،حکومت مہنگائی کا خاتمہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ھوچکی ہے،موجودہ حکومت غربت کا خاتمہ کرنے کے بجائے غریبوں اور مڈل کلاس کا خاتمہ کرتی نظر آرہی ہے، مہنگائی کے سبب سفید پوش طبقات کا جینا دشوار ھوچکا ہے۔عوام پر گرائے جانے والے پٹرول بم کے اثرات فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کے بلوں میں ھوشربا اضافے کی صورت میں سامنے آنے کو ہے،ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

انہوںنے کہاکہ موجودہ طرز حکمرانی کو تبدیل کیئے بغیر ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنا اور مسائل کو حل کرنا ممکن نہیں، موجودہ مسائل کے حل کے لیئے آئین میں ترامیم کرنا اشد ضروری ہے،نہ عدالت بدلی نہ پولیس نہ لاپتہ اسیر بازیاب کرائے گئے نہ مظلوموں کو انصاف دلایا گیا۔نہ بھاشہ ڈیم نہ مہمند ڈیم نہ 50 لاکھ گھر نہ ایک کروڑ نوکریاں نہ زرمبادلہ کی آمد میں اضافہ نہ لوڈ شیڈنگ سے نجات تمام دعوے صرف دعوں تک ہی اب تک محدود ہیں۔ترقی یا پیش رفت اگر کوئی ھوئی ہے تو صرف قرضوں کے حصول میں اضافے کی صورت میں۔ ماسوائے نیپال بھوٹان، ہندوستان، افغانستان، سری لنکا، مالدیپ، صومالیہ سوڈان نائجر یا نائیجیریا کے تقریبا ہر خوشحال ملک سے قرضے لیئے جاچکے ہیں۔ عوام کی مایوسی میں دن بدن اضافہ ھوتا جارہا ہے اگر یہ سلسلہ یونہی جاری رہا تو بعید نہیں کہ عوام کا اعتماد تبدیلی کے نعرے سے جلد اٹھ جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree