وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ ایم ڈبلیوایم کے رہنما سبط اصغرکی بلاجواز گرفتاری کافوری نوٹس لیں، علامہ صادق جعفری

03 مارچ 2019

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے ایم ڈبلیوایم کراچی کے رہنما سید سبط اصغرزیدی کی بلاجواز گرفتاری کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم ڈبلیوایم ایک محب وطن سیاسی ومذہبی جماعت ہے ، سبط اصغر کمشنر کراچی کے فوکل پرسن اور اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں،ایک مذہبی سیاسی جماعت کےپرامن رہنما کو بغیر وارنٹ اور ایف آئی آر پولیس اہلکاروں کا اغواءکرلینا جمہوری اقدار کے منافی اقدام ہے، انہوں نے کہاکہ ملکی حالات ویسے ہی کشیدہ ہیں، بھارت ہماری سالمیت کے درپہ ہے اور اتنے حساس حالات میں سندھ پولیس اتنی غیر ذمہ دارانہ حرکتیں کرکے کیا ثابت کرنا چاہتی ہے، ہم گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سبط اصغر کی بلاجواز اغواءنما کرفتاری کا فوری نوٹس لیں اور ان کی جلد جلد بازیابی کو یقینی بنایاجائے بصورت دیگر ایم ڈبلیوایم بھرپور احتجاج کا حق محفو ظ رکھتی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree