شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، علامہ مبشرحسن

23 جنوری 2019

وحدت نیوز (کراچی) شیعہ رہنما محمد علی شاہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ایک بار پھرشہر قائد کو دہشتگردوں کے رحم کرم پر چھوڑدیا گیا شہر میں خونی کھیل شروع ہو گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویثرن کے رہنما علامہ مبشر حسن نے گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے محمد علی شاہ کی نماز جنازہ کے بعد میڈیانمائندگان سے گفتگو میں کیا ۔انہوں نے کہا گزشتہ دو ماہ میں مسلسل شیعہ رہنماوں اور عزاداران کو دہشتگردوں کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جانا قانون نافذ کرنے والے ادروں پولیس اور رینجرز کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ہے گزشتہ روز سفاک دہشتگروں کی جانب سے نشانا بنانے کے واقعے میں شیعہ رہنما محمد علی شاہ موقع پر شہید ہو گئے تھے جبکہ اس قبل ماہ دسمبر میں کورنگی کے علاقے میں دہشتگردو ں کے کلینک پر موجود فدا حسین کو قتل کیا دونوں واقعہ سندھ حکومت اور سکیورٹی اداروں کی نا اہلی کا مہ بولتا ثبوت ہے۔ شہر قائدمیں ایک بار پھر شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ ہونا سکیورٹی اداروں اور سندھ حکومت کی نا اہلی ہے ۔ٹارگیٹ کلنگ کے دونوں واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

علامہ مبشر حسن نے سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کے وہ واقعات میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائیں اس کے ساتھ ساتھ شہر میں موجود دہشتگردکالعدم جماعتوں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے۔دریں اثنا ء ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے محمد علی شاہ کی نماز جنازہ مسجد و امام بارگاہ خیر العمل انچولی میں مولانا محمد حسن کے زیر اقتداء ادا کی گئی نماز جنازہ میں سینکڑوں عزادارن سمیت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما ؤں سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی اورسندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری سمیت شہر میں موجودکالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیابعد اذاں محمد علی شاہ کی تدفین وادی حسین قبرستان میں ادا کی گئی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree