آرمی چیف اور چیف جسٹس اور انسانی حقوق کے ادارےعلامہ حسن جوادی کے قتل ناحق کا نوٹس لیں، علامہ مقصودڈومکی

21 اگست 2018

وحدت نیوز (جیکب آباد) سندہ دھرتی نے بہت ساری قابل فخر شخصیات پیدا کی ہیں جنہوں نے اس دھرتی اور پاک وطن کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں، انہی قابل قدر اور قابل فخر شخصیات میں بزرگ عالم دین حضرت حجہ الاسلام علامہ حیدر علی جوادی صاحب نمایاں حیثیت رکھتے ہیں ، آپ نے نصف صدی اس ملک میں عوام کی خدمت اور علم کے فروغ میں صرف کی ہے۔ جامشورو، حیدر آباد کی مرکزی درسگاہ مرکز تحقیقات سمیت سندہ کے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے آپ کی علمی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ آپ کی دینی خدمات سے پورا ملک واقف ہے۔ آپ کی جدوجہد کا ثمر ہے کہ آپ کے خاندان اور فرزندان بھی مختلف مقامات پر علمی و دینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ چند ماہ قبل اس بزرگ عالم دین کے بیٹے کو اغوا کیا گیا اور پھر چار مہینے کی قید میں افسوس ناک سلوک کیا گیا ۔ جس کے نتیجے میں سندہ دھرتی ایک ممتاز عالم دین سے محروم ہوگئی، سندہ دھرتی کے ایک جید عالم دین کے ساتھ توہین آمیز رویہ اور ایک عالم دین کے بلا جواز اغوا، قید اور پھر شہادت نے لاکھوں انسانوں کو سوگوار کردیا ہے۔ اور ریاستی اداروں کا کردار ایک سوالیہ نشان بن چکاہے۔ہم چیف جسٹس پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف نیر حقوق انسانی کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس قتل ناحق کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کو بے نقاب کیا جائے اور انہیں قانون کے کٹہڑے میں لایا جائے

انہوں نے مزید کہاکہ ملت جعفریہ گذشتہ کئی سالوں سے اپنے پیاروں کے جنازے اٹھا رہی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں آج بھی شیعہ نسل کشی جاری ہے۔ گذشتہ ہفتے ایک مرتبہ پھر نہتے شیعہ جوانوں کو دھشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ صوبہ کے پی، کے آئی جی پولیس نے بتایا ہے کہ ایم ایم اے کے دورحکومت میں پولیس اور ایف سی جو بھرتیاں کی گئی ہیں اس میں بہت سارے تکفیری ذھنیت کے حامل شدت پسند لوگ ان ریاستی اداروں میں بھرتی ہوچکے ہیں، جو شیعہ کشی میں ملوث ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں باقائدہ تحقیقات کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے۔ اور ریاستی اداروں کو تکفیری ذہنیت اور دھشت گردوں کے حامی متعصب عناصر سے پاک کیا جائے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں تکفیری دھشت گردوں کے خلاف فوجی اپریشن کیا جائے اورمحرم الحرام سے قبل سیکورٹی کے سلسلے میں بھرپور انتظامات کئے جائیں۔معزز صحافی حضراتوطن عزیز پاکستان میں اب نئی حکومت بر سر اقتدار آئی ہے ، جس نے قوم سے تبدیلی کا وعدہ کیا ہے امید ہے کہ نیا پاکستان دھشت گردی سے پاک ہوگا، تکفیری سوچ اور ان کے سہولتکاروں کا خاتمہ ہوگا۔ کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام خصوصا اہل تشیع کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔ اور ریاستی اداروں کے ہاتھوں ماورائے آئین و قانون شریف انسانوں کا اغوا اور لاشوں کے تحفے اب بند ہوں گے۔آخر میں ہم جیکب آباد سانحہ شب عاشور کے شہداء کے لئے انصاف کا مطالبہ دھراتے ہیں سانحہ23 اکتوبر میں ملوث مجرموں کی باعزت رہائی انصاف کا قتل ہے۔ اس کیس کو ری اوپن کیا جائے تاکہ 28 مظلوم شہداء کے خون سے انصاف ہو سکے۔ اور محرم الحرام سے قبل جیکب آباد میں امن و امان کے حوالے سے بھرپور انتظامات کئے جائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree