کراچی میں ہونیوالی شہادتوں میں ملک دشمن عناصر شامل ہیں، علامہ اقتدار نقوی

29 مئی 2013

iqtedar naqvi mwmوحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ آج کراچی میں کوثر ثقلین ایڈووکیٹ اور اُن کے دو بچوں کو جو شہید کیا گیا ہے اس پر سول سوسائٹی اور نام نہاد این جی اوز کی خاموشی قابل افسوس ہے۔ کل بھی ایک نوجوان کو شہید کیا گیا اور آج پھر ایک باپ کو دو بیٹوں سمیت شہید کر دیا گیا جو سکیورٹی ادارے اور انتظامیہ کی خاموشی کا نتیجہ ہے۔ وحدت ہائوس ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونیوالی شہادتوں میں ملک دشمن عناصر شامل ہیں، یہ وہی عناصر ہیں جو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ جو یہ نہیں دیکھ سکتے کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک بنے بلکہ یہ عناصر چاہتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ امریکہ اور سعودی عرب کا غلام بن کر رہے۔

 علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں لسانی جماعتیں اپنے ناپاک ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مادر وطن کے عظیم بیٹوں کو ہم سے جدا کر رہی ہے لیکن یہ خدا کا وعدہ ہے کہ جس جس دور میں فرعون، نمرود اور یزید رہے، وہیں اُن کو شکست دینے کے لیے موسٰی(ع)، ابراہیم(ع) اور امام حسین (ع) میدان عمل میں رہے۔ آج اگر کوئی یزیدی سر اُٹھائے گا تو یہ یاد رکھے کہ کوئی حسینی آئے گا جو اُسے پاش پاش کر دے گا۔ یہ شہادت ہمارے لیے خوف نہیں بلکہ ہماری طاقت اور ہمت میں اضافے کا نام ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree