ن لیگ کے گلوبٹوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر حملہ کرکے اپنی حکومت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، علامہ اقتدار حسین نقوی

08 دسمبر 2014

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدارحسین نقوی نے فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر ن لیگی کے گلوبٹوں کی طرف سے کیے گئے حملوں اور اور حملے میں جاں بحق ہونے والے دوکارکنوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق کارکنان کے قتل کا مقدمہ وزیراعلی پنجاب، سابق وزیرقانون رانا ثناء اللہ، اُن کے داماد اور گارڈ سمیت، عابد شیر پر مقدمہ درج کیا جائے۔ اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ فیصل آباد سے ن لیگ کی چودھراہٹ کا خاتمہ ہوگیا ہے ۔ ن لیگ کے گلوبٹوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر حملہ کر اپنی حکومت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہرمظلوم کے ساتھ اور ہرظالم کے خلاف میدان میں موجودرہے گی۔ اُنہوں نے بتایا کہ آج مجلس وحدت مسلمین کی اعلی قیادت کاہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے اور بہت جلد جماعت کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین کے دیگر رہنماؤں محمد عباس صدیقی، ثقلین نقوی اور مہرسخاوت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اس وقت یزید کی پیروی کرتے ہوئے مظالم کی انتہاکررہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما ہی اس جعلی اور کرپٹ حکومت کو گرائیں گے۔ کل فیصل آباد میں پاکستانی عوام نے بتادیا کہ یہ ملک نوازحکومت سے ڈرنے والا نہیں ہے ۔ پاکستان میں تبدیلی ظالم، کرپٹ اور یزیدوں سے انتقام لے کر ہی آئے گی۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے کے کارکنوں پر ہونے والی آنسوگیس کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree