میٹروٹرین منصوبے کی آڑ میں قدیمی مومن پورہ قبرستان کی مسماری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، علامہ امتیاز کاظمی

15 جون 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے میٹرو ٹرین چلانے  کے لئے قدیمی قبرستان مومن پورہ کو منہدم کرنے کا فیصلہ اسلامی اقدار کے خلاف ہے۔ اسلام میں قبرستان اور مساجد کو منہدم کرکے کوئی اور پراجیکٹ بنانے کی اجازت نہیں،مومن پورہ قبرستان کے انہدام پر بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امتیاز کاظمی نے کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے عتاب سے اب زندہ انسانوں کے ساتھ ساتھ مردے بھی محفوظ نہیںرہے۔ شہباز شریف کے بچگانہ خواب صوبہ کو بدترین بحران کی طرف لے کر جا رہے ہیں صرف لاہور ہی میں پل ،سڑکیں اور ٹریک بچھائے جا رہے ہیں جبکہ باقی صوبہ کاکوئی پرسان حال نہیں۔ا نہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت اگر عوام کے انتقام سے بچنا چاہتی ہے توفوری طور پر اپنا قبلہ درست کرے اور عوام کا پیسہ صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر لگایا جائے۔ انہوںنے کہا کہ سڑکیں بنانے سے غریب کا چولہاجلتا ہے اور نہ ان کے بچوں کو علاج معالجہ کی سہولیات میسر آتی ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ شہریان کے رہنماء علامہ وقار نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے اس غیر اخلاقی اور غیراسلامی فیصلہ کے خلاف ان کی جماعت مظاہرین کے ساتھ مل کر جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی صورت پنجاب حکومت کو اپنے بزرگوں کی قبریں پامال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے لئے خوش آئن بات ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے اس اہم ایشو کی طرف اپنی توجہ مبذول کی ہے اب اس مسئلہ کا حل کر کے ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے پاکستان سے فرار کے بعد  سعودیہ  عرب میں آ ل سعود سے مزارات، مساجد، مقامات مقدسہ اور قبرستان مسمار کرنے کی تربیت حاصل کی ہے جس کا عملی مظاہرین پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اولیاء اللہ کو ماننے والوں ، مزارات اور مقامات مقدسہ کا  احترام کرنے والوں کی دھرتی ہے ہم اسے آل سعود کی کالونی نہیں بننے دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree