سیدانی ہونے کے واسطے دے کر ووٹ مانگنے والی شہلا رضا ایم ڈبلیوایم پر مذہبی کارڈ کے استعمال کا الزام لگا رہی ہیں، اسدعباس نقوی

15 جون 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کی کور کمیٹی کے رکن اور پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید اسد عباس نقوی کا کہنا ہے کہ گلگت  بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی عبرتناک شکست کی وجہ ایم ڈبلیو ایم نہیں بلکہ ان کی اپنی نااہلی ہے۔ شہلہ رضا کی جگہ انتخابی مہم چلانے کے لئے کوئی اور آتا توشاید اتنا برا انجام نہ ہوتا۔ مجلس وحدت مسلمین سیکرٹریٹ پنجاب سے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیو کے رہنماء اسد عباس نقوی کا کہنا ہے کہ گلگت  بلتستان کی عوام نے حالیہ انتخاب میں پیپلز پارٹی کو نشان عبرت بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دور میں مہدی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے  عوام کی بجائے صرف اپنی عیش و عشرت کی فکر کی ہے جس کا خمیازہ انہوں نے شکست کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہ پیپلز پارٹی کی رہنماء شہلہ رضا انتخابی مہم میں مذہب کے نام پر ووٹ مانگتی رہیں مگر گلگت  بلتستان کے با شعور اور با غیرت عوام شہلہ رضا کے ماضی سے بخوبی آگاہ تھے۔انہوں نے کہاکہ جب شیعہ قوم کے گھر میں صف ماتم بچھا تھا اور ہر گھر سے پانچ پانچ جنازے اٹھائے جارہے تھے تو سانحہ عباس ٹاؤن کے موقع پر شہلہ رضا اور پیپلز پارٹی کی قیادت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ناچ گانے میں مصروف تھیں۔ انہوں نے کہاکہ ووٹ لینے کے لئے شیعت کا ڈھونگ رچانے والی شہلہ رضا کو چاہئے کہ علماء کرام کی شان میں گستاخی کرنے پر پوری قوم سے بلا مشروط معافی مانگیں۔ اسد عباس نقوی نے کہاکہ ایم ڈبلیوایم ایک سیاسی حقیقت ہے جس کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ  ن کی حکومت بھی جان لے کہ گلگت   بلتستان کی با شعور عوام حساب کتاب کرنے میں دیر نہیں کرتی آئندہ آنے والے انتخاب میں ان کا بھی احتساب کیا جائے گا۔اسد عباس نقوی نے قرار دیا کہ حالیہ انتخاب میں گلگت  بلتستان کی عوام کا ایم ڈبلیو ایم کی قیادت پر اعتماد کر نے پر شکر گزارہیں  اور ان کی جماعت عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree