قاتلوں کو اسٹیک ہولڈر اور محب وطن پاکستانیوں کو وطن دشمن قرار دیا جارہا ہے، عبد الخالق اسدی

08 اپریل 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے سبی جعفرایکسپریس بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نااہل حکمرانوں نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پہ چھوڑ دیا ہے۔وزیر داخلہ بتائیں کہ اس دھماکے کے بعد مزید کتنے دہشت گرد رہا کروایں گے؟ملک طالبان سٹیٹ بنتا جا رہا ہے۔افواج پاکستان کے تشخص کو پامال کیا جا رہا ہے۔پاکستان کے دوست ممالک کیخلاف کالعدم تکفیری جماعتوں کی جانب سے زہراگلنے کا سلسلہ جاری ہے۔دہشت گرد  آزاد  اور عوام محصور ہیں جناح کے پاکستان پر آج لٹیروں کا قبضہ ہے۔چند ڈالروں کے عوض ریاست کو عرب بادشاہو ں کی غلامی کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔علامہ اسدی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں پاکستانیوں کا قتل عام ہورہا ہے قاتلوں کو اسٹیک ہولڈر اور محب وطن پاکستانیوں کو وطن دشمن قرار دیا جارہا ہے ایسے میں ہر محب وطن مظلوم عوام کو چاہیئے کہ وہ ان ظالموں اور ملک پر قابض لٹیروں کیخلاف میدان میں نکلیں اور وطن عزیز سے ظالمانہ ،جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ کرکے صالح قیا دت کو آگے لائیں تاکہ اس مملکت خدداد کا کوئی شہری اپنے حق سے محروم نہ ہوں ان کا کہنا تھا کہ طالبان اور طالبان مائنڈسیٹ پاکستان کی بقاء کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے دہشت گردوں کیخلاف کاروائی میں جتنی دیر کریں گے اتنا بڑا نقصان اُٹھانا پڑیگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree