دھرنے کے شرکاء کا عظیم ولولہ ، حوصلہ اور ہمت تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، علامہ اسدی

22 ستمبر 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے کاموں میں بھرپور حصہ لیا جائے۔ کابینہ کے اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ فلاح و بہبود خیرالعمل فاونڈیشن پنجاب کے سیکرٹری سید مسرت عباس کاظمی نے امدادی کاموں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ، سرگودہا اور جھنگ میں روزانہ کی بنیاد پر چھ ہزار سے زائد متاثرین سیلاب کو کھانا ادویات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ملتان سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں 29 سے زائد میڈیکل کیمپ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مساجد، امام بارگاہوں اور مکانات کی تعمیر کا کام بلاتفریق مذہب و ملت تیزی سے شروع کرینگے۔ کابینہ کے اجلاس میں انقلاب مارچ دھرنے کے شرکاء کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس کا عزم کیا کہ عوامی احتجاج کی کامیابی تک ہم میدان میں موجود رہینگے۔ اجلاس میں کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سندھ گورنمنٹ کی ناکامی اور دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ قرار دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree