حکومت جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے، بے گناہ جوانوں کو فلفور رہا کیا جائے، آغا سیدین ایڈووکیٹ

02 دسمبر 2013

وحدت نیوز(اسلام آباد) سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے بیگناہ افراد کی بلاجواز گرفتاریوں کیخلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے متاثرہ خاندانوں اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاج کیا گیااور پنجاب حکومت کی جانبداری کی شدید مذمت کی۔ احتجاج میں خواتین بچے اور مرد شامل تھے جنہوں نے ہاتھوں میں بیگناہ افراد کی گرفتاریوں کیخلاف بینرز اٹھارکھے تھے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماء مولاناعلی شیر انصاری اور مولانا ضیغم عباس اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی لیگل ایڈ کمیٹی کے اراکین آغا سیدین ایڈووکیٹ اور اصغر علی مبارک ایڈووکیٹ  سمیت متاثرہ افراد کے ورثاء کا کہنا تھاکہ حکومت پنجاب جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد کی بلاجواز گرفتاریاں کررہی ہے۔ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان اقدامات سے بعض رہے اور بیگناہ افراد کو فی الفور رہا کیا جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پولیس چادر اور چاردیواری کو تقدس کو پامال کررہی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اگر بیگناہ افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا اور معصوم افراد کو فی الفور رہا نہ کیا گیا تو جلد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تاریخی احتجاج کیا جائیگا۔متاثرہ افراد کے ورثاء کا کہنا تھا کہ انہیں قانونی چارہ جوئی کرنے سے روکاجارہا ہے اور جیل انتظامیہ کی جانب سے اپنے پیاروں سے ملاقات تک نہیں کرنے دی جارہی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree