بھکر، ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری سمیت 31 افراد ضمانت پر رہا

27 اگست 2013

وحدت نیوز ( سرگودھا) سانحہ بھکر کے بعد شہداء کی قل خوانی کے موقع پر گرفتار کیے جانے والے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی ترجمان و ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اصغر عسکری، راولپنڈی کے ضلعی سیکرٹری جنرل ظہیر عباس نقوی اور بھکر کی ضلعی کابینہ سمیت 31 افراد کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان رہائی پانے والے عالم دین علامہ محمد اصغر عسکری نے کہا کہ پولیس اور رینجر نے کل جن افراد کو گرفتار کیا تھا آج اُن کی ضمانت منظور ہوگئی ہے اور 30اگست کو دوبارہ پیش ہونا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری رہائی مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ محمد امین شہیدی اور پاکستان بھر میں کیے جانیوالے احتجاجات کی وجہ سے ممکن ہوئی ورنہ یہ خطر ہ تھا کہ جن افراد کو کل گرفتار کیا گیا تھا ان پر دہشت گردی کے الزامات لگا دیے جائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ رہائی پانے تمام افراد اپنے اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔ لیکن اس کے جاوجود ابھی تک ہمارے 60 سے زائد بے گناہ لوگ پابند سلاسل ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجر ضلع بھر میں چادر اور چاردیوای کی حرمت کو پامال کررہی ہے۔ پولیس بے گناہ لوگوں کے گھروں میں داخل ہوکر عورتوں اور بچوں کو ہراسان کرتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree