ایم ڈبلیوایم پنجاب بھر میں 8 شوال المکرم کویوم انہدام جنت البقیع بھرپور انداز میں منایا جائے گا، علامہ علی اکبر کاظمی

12 اپریل 2024

وحدت نیوز(لاہور) صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی نے اپنے ایک اعلامیہ میں گزارش کی ہے کہ ہرسال  8 شوال المکرم یوم انہدام جنت ملک بھر میں احتجاج کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ یہ وہ دن ہے جس دن پانچ معصوم ہستیوں (حضرت فاطمتہ زہراء (س) دختر پیغمبر اسلام (ص) ، حضرت امام حسن مجتبی (ع) ، حضرت امام زین العابدین (ع) ، حضرت امام محمد باقر (ع) ،حضرت امام جعفر صادق ( ع) کے روضوں ، دیگر اسلام کی برجستہ ترین شخصیات ،حضرت ام البنین مادر حضرت عباس علمدار(س) اصحاب (ر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، ازواج مطہرات (ر) کے مزارات اور دیگر آل ہاشم  خاندان کی قبور کو مسمار کیا گیا تھا ،پوری دنیا میں تمام عاشقان اہل بیت (ع)  اس دن کو یوم انہدام جنت البقیع کے طور پر اپنے اپنے علاقوں میں بھرپور طریقے سے مناتے ہیں ۔ لہذا شوری مرکزی کے فیصلے کی روشنی میں اس سال بھی 17اپریل بروز بدھ  تمام ضلعی سطح پر بھرپور طریقے سے احتجاج کرنے کا کہا گیا ۔

1.سمینار کی صورت میں 2.کانفرنس کی صورت میں3 . آپس میں ڈسکشن کی صورت میں 4.  ریلیاں نکال کر 5-ہینڈ بلز پرنٹ کراکر 6.اپنے ضلع کے علمائے کرام سے رابطہ کر کے گزارش کی جائے کہ وہ عوام کو اس جانب متوجہ کریں اور یاددہانی کرائیں ۔تمام ضلعی صدور کی خدمت میں گزارش ہے کہ اپنے اپنے ضلع میں جہاں تک ممکن ہو  احتجاج ریکارڈ کرائیںاور اس کی 2 سے 3 پکچرز ضرور صوبائی شوری کے گروپ میں  شیئر کریں ۔آپ کے اس اقدام سے ممکن ہے حکمرانوں کے ضمیر بیدار ہوں اور آپ کی آواز کی بدولت آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مزارات دوبارہ تعمیر ہو سکیں ۔ صرف توجہ کی ضرورت ہے ۔ مولا آپ کی خالصانہ کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔ آمین ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree