آج پوری امت مسلمہ کیلئے مسرت کا دن ہے، ایران نے اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، علامہ علی اکبر کاظمی

15 اپریل 2024

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی  نے عید ملن پارٹی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا شکر الحمدللہ آج پوری امت مسلمہ کیلئے خوشی کا دن ہے کہ ایران نے جرات اور غیرت مندانہ اقدام کر کے اسرائیلی جارحیت اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، ایران کے اس اقدام پر ہم پروردگار عالم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آئے دن بے گناہ مظلوم فلسطینیوں کی شہادتیں اور معصوم بچوں کا پانی بند کر دینا تمام جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جس پر امریکہ اسرائیل جیسے شیطان فخر محسوس کرتے آ رہے ہیں، لیکن شہیدوں کا لہو کسی صورت رائیگاں نہیں جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے مظلوم فلسطین مرد بوڑھے بچے جو شہادتیں پیش کر رہے ہیں اور مسجد الاقصی کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، خدا انہیں جلد کامیاب اور کامران فرمائے گا، اور ان شاءاللہ اب وہ وقت دور نہیں کہ جب ہم مسجد الاقصی میں سجدہ شکر ادا کریں گے۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا کہ رہبر کبیر سید علی خامنہ ای کے فرمان کے مطابق ان شاءاللہ 2025 میں اسرائیل کا وجود دنیا میں نہیں ہوگا، ہم اسرائیل امریکہ کی جاہلیت اور بربریت کے بھرپور مذمت کرتے اور بیت المقدس کی ازادی تک ہم فلسطین کے ساتھ ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree