30نومبر کواسلام آباد میں ریاستی طاقت کا استعمال ن لیگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، علامہ عبدالخالق اسدی

25 نومبر 2014

وحدت نیوز (لاہور) پرامن عوامی مظاہروں کو تشدد سے روکنا آمرانہ ذہنیت کی عکاسی ہے، حالات بدل چکے قوم کے حقوق غصب کرنے والوں کو عوام اقتدار کے ایوانوں میں نہیں رہنے دینگے، سانحہ ماڈل ٹاوُن قوم ابھی بھولی نہیں 30 نومبر کے احتجاج کو روکنے کے لئے تحریک انصاف کیخلاف بربریت کا کوئی مظاہرہ کیا گیا تو حکمرانوں کو نہ اوبامہ بچا سکے گا نہ شاہ عبدااللہ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ حکمران اس غلط فہمی کا شکار ہے کہ ان کے لئے مشکل وقت ٹل گیا ہے لیکن وہ جان رکھیں کہ جلد عوام اُن کا کڑا احتساب کرینگے لوٹی دولت واپس لی جائے گی اور ان سے بے گناہوں کے خون کا حساب بھی مانگا جائیگاانہوں نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والے اور سٹیٹس کو کے پیدوار ایک طرف اور عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے والے دوسری طرف ہے انشااللہ عوامی طاقت سے چوروں لٹیروں کو بھکر کے ضمنی الیکشن میں شکست فاش دینگے، انہوں نے کہا پنجاب میں سیلاب متاثرین آج بھی در بدر اور  ریلیف کے منتظر ہے لیکن خادم اعلیٰ پنجاب میڈیا پر اشتہاری مہم کے ذریعے اپنی کو تاہیوں اور ناکامیوں کو چھپانے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں دراصل حکمران عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ان کے اقتدار کا مقصد ملک و قوم کو کنگال کرکے اپنے خزانے بھرنا ہے ،علامہ عبدالخالق اسدی نے سرگودہا میں ہونے والے عوامی جلسے کے لئے کارکنان رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree