قرآن کتاب انقلاب ہے، اس کیساتھ مضبوط فکری تعلق ہی عروج کا ذریعہ ہے ،علامہ عبد الخالق اسدی

20 اپریل 2022

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ قرآن کتابِ انقلاب ہے، اس کیساتھ مضبوط فکری تعلق ہی ترقی اور عروج کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کو قرآن سے ایک نسبت خاص ہے، اس لئے یہ شب و روز اس کو سیکھنے اور سمجھنے کے حوالے سے اہمیت کے حامل ہیں، جس سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ قرآن کریم دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب ہے، اس کے تراجم دنیا کی تمام زبانوں میں بکثرت دستیاب ہیں، جس سے ساری دنیا استفادہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت سمیت تمام سماجی برائیوں کا علاج قرآن میں موجود ہے، قرآن ہادی ہے جس سے تمسک کامیابی کا راستہ ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree