جمہوریت کے استحکام کا تقاضا ہے کہ حکومت کو اس کی مدت پوری کرنے دی جائے، علامہ عبد الخالق اسدی

02 مارچ 2022

وحدت نیوز (لاہور) وزیراعظم عمران خان کی چوہدری برادران سے ہونیوالی ملاقات سے سیاسی بحران تھم گیا ہے۔ عمران خان لاہور سے مطمئن گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کا تقاضا ہے کہ حکومت کو اس کی مدت پوری کرنے دی جائے، اپوزیشن جماعتیں بلاوجہ سیاسی بحران پیدا کرکے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ملک میں امن اور سیاسی استحکام ترقی کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخ کم کرکے عوام کو ریلیف دیا ہے، مگر مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی موثر میکانزم بنایا جائے تاکہ ذخیرہ اندوزوں کی سرکوبی کی جا سکے۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت ایسے اقدامات کرے کہ جس سے عوام کو ریلیف ملے، مہنگائی کے سیلاب نے ہر شہری کو متاثر کیا ہے۔

 علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم بلدیاتی الیکشن میں اپنے ایسے امیدوار سامنے لائے گی جو عوامی خدمت میں اپنی مثال آپ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہیئے کہ ایسی سیاسی قیادت کا انتخاب کریں جو کرپٹ نہ ہو اور عوام کو ہر وقت میسر بھی ہو۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پالیسیاں مرتب کرے، صنعتی پیکیج اپنی مثال آپ ہے، اس سے صنعتکاری کو فروغ ملے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree