لاہور، ایم ڈبلیو ایم کا کشمیریوں اور یمن کےمظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ

04 فروری 2022

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدتِ مسلمین کے زیرِاہتمام آج جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر و یمن کے عنوان سے منایا گیا۔ اس حوالے سے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی اور کشمیری و یمنی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید حسین زیدی، خانم سیدہ حنا رضا تقوی، نجم خان اور رانا کاظم علی اور دیگر نے کی۔ مظاہرین سے خطاب میں رہنماؤں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ کشمیر و یمن میں ہونیوالے مظالم کا نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھی کشمیر کے مسئلے پر روایتی غفلت کا مظاہرہ کر رہا ہے، جبکہ یمن پر سعودی جارحیت پر بھی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے، اگر امت مسلمہ بیدار نہ ہوئی تو طاغوتی طاقتوں اور ان کے آلہ کاروں کے ذریعے انہیں ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جو عالمی دہشت گرد تنظیمیں اسلام کے نام پر بےگناہوں  کے گلے کاٹنے میں مصروف ہیں وہ یہود و نصارٰی کی ایجاد کردہ ہیں۔ ہمیں ہر شخص کو اپنی صفوں سے دور کرنا ہوگا جو دین کے نام پر قتل یا تکفیر کا پرچار کرے۔ اگر مسلمان حکمت و بصیرت اور دانش سے کام لیں تو دشمنوں کی تمام چالیں ناکام ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مظلومین کی حمایت ایک شرعی تقاضا ہے۔ دنیا بھر کے مسلمان مظلومین کی حمایت میں یک زبان ہو کر ظالموں کو منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ اس موقع پر شہدائے کشمیر و یمن کی یاد میں چراغاں بھی کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree