لاہور اور کراچی میں آتشزدگی کے واقعات ریاستی اداروں کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ، علامہ ناصرعباس جعفری

30 دسمبر 2014

وحدت نیوز (اسلام آباد) لاہور اور کراچی میں پےدرپے آتشزدگی کے خوفناک سانحات پر اپنے درعمل کا اظہار کرتےہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ کراچی ٹمبر مارکیٹ اور لاہور انارکلی مارکیٹ میں ہولناک آتشزدگی کے واقعات ریاستی اداروں کی غفلت اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ، انارکلی لاہور میں 13قیمتی انسانی جانیں فقط حکومتی نااہلی کی بدولت ضائع ہوگئیں ،ریسکیوادارے سیاسی لٹیروں کے ہاتھوں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں ، فائر بریگیڈ اور ریسکیو1122کے پاس جدید آلات اور آگ بجھانے کی مشینری مو جود نہیں ، سانحات پر سانحات پر سانحات رونماہو رہے ہیں ، حکومتی ادارے فقط کمیٹیاں بنا کراور ایک دو لاکھ کی امداد کا اعلان کر کے اپنا دامن بچالیتے ہیں، لیکن ریسکیواداروں کی ازسر نو تربیت اورجدید مشینری کی فراہمی کی جانب نہ تو مرکزی حکومت توجہ دیتی ہے نہ ہی صوبائی حکومتیں ، کراچی کے بلدیہ ٹاون میں دو برس قبل گارمنٹ فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی اور 250سے زائد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بھی محض کمیٹیاں تشکیل ہوئیں ، امداد کا اعلان ہوا، تحقیقات کے وعدے ہوئےلیکن نتیجہ پوری قوم کے سامنے ہے ، کراچی ٹمبر مارکیٹ اور لاہور انارکلی مارکیٹ کے سنگین سانحات کے بعد بھی  حکومت اور ذمہ دار اداروں کی جانب سے کسی خاطر خواہ اقدام کی کوئی امید نہیں ہے، خدا کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ان اندہوناک سانحات میں جاں بحق افراد کو جوار رحمت میں جگہ اورپسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے، جبکہ دکانوں اور گھروں سے محروم ہونے والے شہریوں کو مشکل کی اس گھڑی میں حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree