عزادری ایک منظم تحریک کا نام ہے ، جسے کوفہ و شام کے بازاروں میں سیدہ زینبؑ نے شروع کیا تھا ، علامہ شفقت شیرازی

30 نومبر 2013

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی نے کہا ہے کہ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے ، ہماری گردنیں تو کٹ سکتی ہیں لیکن مجالس و جلوسہائے عزا نہیں رک سکتے ، ملت تشیع کا ہر پیرو جواں کربلائے عصر میں حسینیؑ کردار ادا کرنے کو تیار ہے ، انشاء اللہ سر زمین پاکستان پر حکومت کی جانب سے اپنائے جانے والے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود چوکوں چوراہوں ، گلیوں اور بازاروں حسینیت کا پرچار اور یزیدیت کو بے نقاب کرتے رہیں گے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی کے علاقہ امر پور میں مجلس و جلوس عزا کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی مسؤل دفتر مولانا سید اسرار حسین گیلانی ، وحدت یوتھ اور وحدت سکاؤٹس کے مرکزی مسؤل سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ ، رہنما اختر عمران کے علاوہ وحدت سکاوٹس اور وحدت یوتھ کے جوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔



علامہ شفقت شیرازی نے کہا عزادری سید الشہداء ایک منظم تحریک کا نام ہے ، جسے کوفہ و شام کے بازاروں میں کربلا کی شیر دل خاتون سیدہ زینب سلام اللہ علیہا نے شروع کیا تھا ،تاریخ شاہد ہے کہ ہر دور میں اس تحریک کود بانے کی سازشیں ہوئیں ، لیکن پیرووان کربلا نے زینبی ؑ کردار ادا کرتے ہوئے انہیں ناکام بنا یا ، آج بھی عزادری اسی عزم و استقلال اور عقیدت کے ساتھ ہو رہی ہے ، اور انشاء اللہ یہ سلسلہ طلوع صبح قیامت تک جاری رہے گا ، یاد رہے کہ امر پورہ میں مقامی پولیس وا نتظامیہ کی جانب سے جلوس عزا نکالنے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں ، علامہ شفقت شیرازی نے خود جلوس برآمد کرایا اور یہ روائتی ماتمی جلوس بحفاظت اپنی منزل مقصود پر پہنچا ۔



دریں اثناء ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل علامہ شفقت شیرازی نے سلطانہ فاؤنڈیشن کے تحت منعقدہ مجلس عزا سے بھی خطاب کیا ، عزاداری سید الشہداء کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور اپنی نگرانی میں جلوس عزا بر آمد کرایا ، علامہ شفقت شیرازی نے وحدت سکاؤٹس وحدت یوتھ کے مرکزی سیکرٹری سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ اور دیگر راہنماؤں کے ہمراہ راولپنڈی کی اردگردکی ا مام بارگاہوں شاہ چن چراغ گلاس فیکٹری، ڈھوک رتہ ، تیلی محلہ کے متولیان اور منتظمین سے بھی ملاقاتیں کیں مجالس و جلوس ہائے عزا کے حوالے سے ان کی مشکلات کا جائزہ لیا ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین امام بارگاہوں کے متولیان ، بانیان مجالس اور جلوسوں کے لائسنسداران کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے ، اگر کسی بھی مقام پر عزاداری رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو اسے پاؤں کی ٹھوکر سے دور کریں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree