سعودی حکومت اپنے اقتدار کی بقا کی جنگ کو حرمین شریفین کے تقدس کے ساتھ جوڑکرعالم اسلام کوگمراہ کررہی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

12 جنوری 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ کسی بھی ملک سے معاملات طے کرتے وقت ہمیں عالمی تعلقات اور قومی وقار کو مقدم رکھنا انتہائی ضروری ہے۔پاکستان گزشتہ دو عشروں سے دہشت گردوں کے عین نشانے پر ہے۔دہشت گردی کے عفریت نے ہمارے امن و امان کو تباہ کرکے ملکی سالمیت و خودمختاری کو چیلنج کر رکھا ہے۔ایسی صورتحال میں ملک کی عسکری و سیاسی قوتوں کو تمام تر توجہ وطن عزیز کے داخلی معاملات پر مرکوز رکھنا ہر گی۔اسلامی برادر ممالک سے عہد و پیمان ذاتی تعلقات کی بنا پر نہیں بلکہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حرمت مسلمہ اوراس کا تحفظ و دفاع ہر مسلمان پر واجب ہے۔ مقامات مقدسہ کونقصان پہنچانے کا خیال بھی گناہ عظیم ہے۔سعودی حکومت اپنے اقتدار کی بقا کی جنگ کو حرمین شریفین کے تقدس کے ساتھ جوڑ رہی ہے۔سعودی عرب کو کسی بھی مسلم ملک سے قطعا خطرہ نہیں بلکہ یہ خطرے کا واویلا کر کے عالم اسلام کو انتشار و گروہ بندی کا شکار کرنا چاہتے ہے۔سعودی عرب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کے ساتھ خطرناک کھیل کھیلنے میں مگن ہے۔پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط اور قابل اعتماد ملک ہے امت مسلمہ کے استحکام کے لیے پاکستان کا کردار موثر اور مثالی ہونا چاہیے۔ہمیں عالمی سازشوں کا حصہ بننے کی بجائے ان کے تدارک کے لیے بابصیرت اور قومی وقار کے عین مطابق فیصلے کرنا ہوں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree