رینجرزآپریشن بے نتیجہ ہے،ہمارے بلدیاتی امیدواروں کے قتل میں لسانی و تکفیری دہشت ملوث ہیں،علامہ ناصر عباس جعفری

30 دسمبر 2013

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے بلدیاتی امیدوار عالم ہزارہ، صفدر عباس اور علی شاہ کے بہیمانہ قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ کراچی میں دہشت گرد آزاد اور حکمران قید ہیں ، مسلسل ہمارے علماء اور کارکنان کو دہشت گردی کی بھنٹ چڑھایا جارہا ہے، ہمارے صبر کا مذید امتحان نہ لیا جائے، انہو ں نے   حکومت کی 200 دن کی کارکردگی کو بدترین طرز حکمرانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حکمرانوں نے اپنے دور حکمرانی میں ملک کو دہشت گردی، ڈروں حملے، مہنگائی، بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا، انہی حکمرانوں کے دور میں ملک میں دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی اور محب وطن پاکستانیوں کا قتل عام ہوا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایک منظم پلاننگ کے تحت دہشت گردوں کی نرسری میں تبدیل کیا جا رہا ہے، اگر ملک میں عدل کا نفاذ ہو تا تو دہشت گرد دن دھاڑے مظلوم شہریوں کا خون سے ہولی نہ کھیلتے ، کراچی میں ایک مخصوص لسانی اور تکفیری ٹولہ ہمارے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، رینجرز اور پولیس کی اب تک کی کارکر دگی مایوس کن ہے ، قانون نافذ کر نے والے ادارے شہید علامہ جلبانی کے قاتلوں ابھی سراغ نہیں لگ سکے تھے کہ مذید تین کارکنان شہید کر دیئے گئے، اگر قاتل سمجھتے ہیں کہ موت سے ڈرا کر ہمیں سیاسی اور اجتماعی جدوجہد سے دور کیا جا سکتا ہے تو ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، ہمیں خون کا آخری قطرہ بھی قربان کر دیں گے لیکن اپنے جائز حقوق سےکبھی دستبردار نہیں ہو نگے۔

 

انہو ں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کے جلد از جلد شہید علامہ جلبانی ، شہید عالم ہزارہ ، صفدر عباس ، علی شاہ اور دیگر شہدائے ملت جعفریہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے ورنہ ہم کسی راست قدم اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے۔ شہید عالم ہزارہ اور دیگر شہداء کی شہادت ایم ڈبلیو ایم کا بڑا نقصان ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree