حضرت زینب (س) کے روضے پر حملے کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کا 10روزہ سوگ اور آج یوم احتجاج کا اعلان

20 جولائی 2013

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین نے شام میں امام حسین علیہ السلام کی ہمشیرہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ اقدس پر تکفیریوں کے حملے کے خلاف 10 روزہ سوگ اور آج یوم احتجاج منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری مذمتی بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے اب خانوادے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم کو بھی معاف نہیں کیا اور دہشتگردی کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پر واضح ہوگیا ہے کہ تکفیریوں کا اسلام اور انسانیت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے، درندہ صفت لوگوں نے عالم اسلام کو ایک اور سانحہ سے دوچار کر دیا ہے۔

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضے اقدس پر حملے کی خبر نے مسلمانوں کو شدت غم سے نڈھال کر دیا ہے، اس واقعہ میں وہی قوتیں ملوث ہیں جنہوں نے جنت البقیع کو منہدم کرایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تکفیریوں نے پہلے شعائر اللہ، مزارات اولیاء کرام کو نشانہ بنایا اور اب اہل بیت علیہ السلام کے روضے اقدس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے پرامن حالات خراب کرنے میں عالمی طاقتیں ملوث ہیں۔ علامہ امین شہیدی نے مذید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس سانحہ کیخلاف دس روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے اور آج ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائیگا۔ انہوں نے پاکستان میں تمام مکاتب فکر سے اپیل کی وہ اس سانحہ کی پرزور مذمت کریں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree