اسلام کے نام پر بے گناہوں کا قتل عام کرنے والے بھی گستاخ رسول اکرم ﷺ ہیں ،سید ناصرشیرازی

21 جنوری 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات ناصرعباس شیرازی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف بے رحمانہ آپریشن ہونا چاہیے، دہشتگردوں کو کسی مسلک یا فرقہ کی آڑ یا شلٹر تلے چھپنے نہیں دینا چاہیئے۔ دہشتگردی کی لعنت نے پاکستان کو ناقابل یقین نقصان پہنچایا ہے، اسلام کے نام پر قتل و غارت گری کرنے والے سب سے بڑے گستاخ رسول ﷺ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں منعقدہ قومی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ ہم حسین علیہ السلام ابن علی کی سیرت پر چلتے ہوئے موجودہ دور کے یزیدوں کو اسلام کا نقاب اڑ کر اسلام اور پاکستان کا قتل عام نہیں کرنے دیں گے۔ جو مدارس دہشتگردی میں ملوث ہیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔ خواہ کا تعلق کسی بھی مکتب فکر سے کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد پوری دہشتگردی کیخلاف متحد ہوچکی ہے لٰہذا کسی کو یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ اس اتفاق رائے کو توڑے۔

 

 ناصرعباس شیرازی کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کے مدارس کا احتساب ہو سکتا ہے اور وہ ریاست اور قوم کے سامنے جوابدہ ہیں۔ ریاست کا فرض ہے کہ وہ ایسے مدارس اور گراہوں کو پوائنٹ آوٹ کرے اور انہیں قانون کے شکنجے میں لائے جو دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف کارروائی میں مجلس وحدت مسلمین غیرمشروط مکمل تائید و حمائت کرتی ہے۔ سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ آج امت مسلمہ تفرقوں میں بٹ گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج عراق و شام اور افغانستان میں بےگناہوں کا خون بہہ رہا ہے۔ پوری قوم کی نجات آنحضرت ﷺ کی سیرت پر عمل کرنے میں ہے۔ آپ ﷺ کی ذات گرامی انسانوں کو اعلیٰ اقدار تک پہنچانے کیلئے مبعوث ہوئی تھی، معاشرے کو جہالت سے نجات دلانے آئی تھی، انہوں نے کہا کہ شاتم قرآن ٹیری جونز اور شاتم رسول ﷺ چارلی ہیبڈو کے ساتھ ساتھ اسلام کے نام پر نعرہ تکبیر لگا کر بے گناہوں کو زبح پرنے والے بھی گستاخ رسول ﷺ ہیں ، پاکستان میں موجود تمام علمائے کرام، مدارس کے مہتمیمین کی ذمہ داری ہے کے اسلام کے نام پر بے گناہوں کا قتال کرنے والوں سے اظہار برائت کریں ، آج ہماری ذمہ داری ہے کہ سیرت پیغمبر اکرم ﷺکےنقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو اس کے قیام کے مقاصد کی طرف لے کر جائیں۔ اس موقع پرچیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری،  وزیر مملکت برائے مذہبی امورپیر امین الحسنات ،ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پیر ریاض حسین شاہ،سابق آئی جی پنجاب ذوالفقار چیمہ،سربراہ جمیعت علمائےاسلام  مولانا سمیع الحق،  اورمرکزی رہنما جمیعت علمائے پاکستان شاہ  اویس احمد نورانی بھی موجود تھے اور کانفرنس سے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree