معرکہ فلسطین نے خائن حرمین شریفین اور 56 اسلامی ممالک کے حکمرانوں کے مکروہ کردار کو دنیا پر عیاں کر دیا، علامہ مقصود علی ڈومکی

27 نومبر 2023

وحدت نیوز(شکارپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ معرکہ فلسطین نے خائن حرمین شریفین اور 56 اسلامی ممالک کے حکمرانوں کے مکروہ کردار کو دنیا پر عیاں کر دیا۔ یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی شکار پور کے زیر اہتمام منعقدہ یکجہتی فلسطین علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس کی صدارت پیر معین الدین کوریجہ سجادہ نشین درگاھ خواجہ غلام فرید کر رہے تھے۔ کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، پیر زادہ برھان الدین عثمانی، میاں مقصود احمد، صدر علماء و مشائخ صوبہ سندھ قاری حافظ نصر اللہ عزیز، مولانا اویس احمد نجفی اور مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے خطاب کیا۔ جبکہ مجلس وحدت مسلمین ضلع شکار پور کے صدر اصغر علی سیٹھار نے وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 14 ہزار فلسطینیوں کے پاکیزہ لہو نے دنیا کو یہ باور کرا دیا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے۔ فلسطین حق و باطل کا معرکہ ہے۔ معرکہ فلسطین نے خائن حرمین شریفین اور 56 اسلامی ممالک کے حکمرانوں کے مکروہ کردار کو دنیا پر عیاں کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد اسلامی فوج اور اس کا کمانڈر جنرل راحیل شریف فلسطین میں مظلوم مسلمانوں کا قتل عام دیکھتے رہے اور ایک گولی تک نا چلا سکے۔ سلام ہے یمن کے انصار اللہ کو جنہیں یہ لوگ حوثی باغی کہتے رہے۔ انہوں نے اسرائیل غاصب پر میزائل برسائے اور اسرائیلی بحری جہازوں کو قبضے میں لے کر دشمن پر ہیبت طاری کر دی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree