ہم خود کہتے ہیں اسلامی تحریک پاکستان اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کو ساتھ ملکر چلنا چاہیئے، ہمارے راستے مختلف ہیں مگر دونوں کی منزل ایک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

11 جون 2024

وحدت نیوز(سکردو)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سکردو پریس کلب میں گلگت بلتستان کے مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس، ان کے ہمراہ مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی اور اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان کاظم میثم، سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، علامہ احمد علی نوری، شیخ مشتاق حسین حکیمی اور کاچو زاہد حسین بھی موجود تھے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے کہا کہ ہم اسلامی تحریک کے ساتھ ملکر چلنے کیلئے تیار ہیں، ہمارا کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم نے خاردار راستے کا انتخاب کیا ہے اس راستے پر چلتے ہوئے قومی و ملی جد وجہد کو آگے لیکر چلیں گے، ہم تو مسلمانوں کے اتحاد کی بات کر رہے ہیں چہ جائیکہ ہم اسلامی تحریک کے ساتھ نہ بیٹھیں، ہم خود کہتے ہیں اسلامی تحریک پاکستان اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کو ساتھ ملکر چلنا چاہیئے، ہمارے راستے مختلف ہیں مگر دونوں کی منزل ایک ہے، ہم اصولوں کی بنیاد پر سیاست کر رہے ہیں ہم حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، اس راستے کا کوئی انتخاب کرنا چاہتا ہے تو سو بسم اللہ، آئیں ہم ساتھ چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گرین ٹورازم کے نام پر یہاں کی زمینوں پر قبضہ ہو رہا ہے، ہم راستہ روکیں گے، گلگت بلتستان متنازعہ علاقہ ہے یہاں زمینوں پر گرین ٹورازم کے نام پر کیسے قبضہ کیا جا رہا ہے، ہم گرین ٹورازم کمپنی کا راستہ روکنے کیلئے آئینی وقانونی راستہ اختیار کریں گے، جی بی باوفا اور محب وطن باسیوں کا خطہ ہے، انہیں پانی، خوراک، توانائی، تعلیم و صحت سمیت دیگر بنیادی انفراسٹرکچر کی سہولیات میسر کرنی چاہیے نا کہ الٹا یہاں کے وسائل پر قابض ہو کر مقامی لوگوں کی محرومیوں میں اضافہ کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree