چمن کے غیور پاکستانیوں کو سلام جو ان کے مقابلے میں کھڑے ہیں جنہوں نے پورے پاکستان کے غریبوں ، محروموں اور مظلوموں کے حقوق کو چھین رکھا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

14 اپریل 2024

وحدت نیوز (چمن) پاک افغان بارڈر پر لہڑی اتحاد کے احتجاجی دھرنے سے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی رہنما ، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلام ہو چمن کی سرزمین پردھرنے میں بیٹھے بابصیرت ، شجاع اور بہادراور غیرت مند پاکستان کے حقیقی فرزندوں پر جو فقط اپنے حقوق کی جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ ان لوگوں کے مقابلے میں کھڑے ہیں جنہوں نے پورے پاکستان کے غریبوں ، محروموں اور مظلوموں کے حقوق کو چھین رکھا ہے۔ آپ لٹیروں کے مقابلے میں کھڑےہیں،قاتلوں کے مقابلے میں کھڑے ہیں،چمن کے غیور عوام ہمارے ہیرو اور رول ماڈل ہیں،آپ وہ ہیں جو سرحدوں کی حفاظت بھی کرتے ہیں اور وطن کی حفاظت بھی کرتے ہیں، آپ کو ہمارا سلام ہے، آپ کی عزت ہونی چاہئےاحترام ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وطن میں الٹی ہوا چلی ہے،جوچور ، ڈاکو ، رہزن اور فسادی ہے اسے حکومت پر بٹھایا جاتا ہے اور جسے آپ مسند اقتدار پر دیکھنا چاہتے تھے اسے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے ۔ انشاءاللہ وہ وقت جلد آئے گا کہ جب یہ چور ، ڈاکو ، رہزن ، لٹیرے اور بدمعاش جیلوں میں ہوں گے اور آپ کے نمائندے وطن کی خدمت کرنے والے اقتدار میں ہوں گے۔امام علیؑ نےمعاشرے کی دو قسمیں بیان کی ہیں ایک ظالم اور دوسرا مظلوم، مولا علیؑ نے کہا تھا کہ ہمیشہ ظالموں کے گریبان میں ہاتھ ڈالنا اور مظلوموں کے مددگار بننا۔ میں آپ مظلوموں کا ساتھی ہوں جہاںبھی جاؤں گا آپ کی مظلومیت کی فریاد کو بلند کروں گا۔ جگہ جگہ آپ کا پیغام پہنچاؤں گاآپ تنہا نہیں ہوآپ اکیلے نہیں ہو،پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے ، میں سینیٹ اجلاس میں آپ کا ترجمان بن کر جاؤں گاآپ کا نمائندہ اور ساتھی بن کر جاؤں گا، آپ کی آواز بن کر جاؤں گا، ان ظالموں کے خلاف فریاد بلند کروں گاانہیں رسوا کروںگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree