پولیس کی جانب سے رات گئے علامہ راجہ ناصرعباس کوغیر محفوظ ویرانے میں چھوڑجانے جیسی گھناؤنی حرکت کی مذمت کرتے ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

25 فروری 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ان کے دیگرساتھیوں کو جیل بھروتحریک میں گرفتاری کے بعد راولپنڈی پولیس کی جانب سے رات گئے ویرانے میںلے جاکر وین سے اتار کر چھوڑ دیا گیا۔راولپنڈی پولیس کے اس غیر ذمہ دارانہ اور نامعقول اقدام پر وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے شدید تشویش اور غصے کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو گرفتار کرنے کے بعد ویرانے میں جا کر زبردستی  چھوڑ دیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔دہشت گردوں کی طرف سے سیکورٹی تھریٹس کے باوجود انہیں انتہائی غیر محفوظ جگہ پر چھوڑنا قابل مذمت اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔ہم پولیس کی اس گھناؤنی حرکت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ حکومتی دعوؤں کی کلی کھل گئی ہے کہ کوئی گرفتاری نہیں دے رہا بلکہ علامہ راجہ ناصر عباس نے گرفتاری دینا چاہی اور انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔ بعد ازاں پولیس لائنز پہنچنے کے باوجود علامہ راجہ ناصر عباس کو گرفتار نہ کرنا حکومتی خوف کا واضح ثبوت ہے۔علامہ راجہ ناصر عباس جیسی عوامی شخصیت کی گرفتاری امپورٹڈ حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree