مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے وفد کا ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ،علامہ غلام حسن جاڑا کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

20 فروری 2023

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان)مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے وفد نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، وفد میں مرکزی مسئول تبلیغات علامہ سید ثمر علی نقوی، مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ اصغر عسکری اور کے پی کے صدر مولانا احمد روحانی شاملِ تھے۔

 اس دورے کے موقع پر وفد نے بزرگ عالم دین علامہ غلام حسن جاڑا کے انتقال پر تعزیت کی اور ان کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس کے علاوہ علمائے کرام نے اسپتال دانشگاہ الزھراء اور سکول کا دورہ کیا اور مولانا اظہر ندیم سے ڈی آئی خان کے مسائل اور بالخصوص علماء کے مسائل پر تفصیلی ملاقات اور گفتگو کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree