جنرل سیکریٹری ایم ڈبلیوایم پاکستان ناصرشیرازی کی وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض پیرزادہ سے ملاقات،شیعہ علماءو عزاداروں کی بلاجواز گرفتاریوں پر تحفظات کا اظہار

22 دسمبر 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی کی وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر سید ناصر عباس شیزازی نے کوئٹہ کے امام جمعہ حجتہ الاسلام المسلمین علامہ غلام حسنین وجدانی سمیت دیگر افراد پر بے بنیاد مقدمات اور بلا جواز گرفتاریوں کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

 انہوں نے ریاض پیر زادہ سے مطالبہ کیا کہ علامہ غلام حسنین وجدانی،عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے گرفتار عزاداروں سمیت دیگر افراد کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے اس حوالے سے اپنے تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے اس موقع پر جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی اور مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کی سیاسی کونسل کے رکن انجینئر سید ظہیر نقوی بھی موجود تھے۔

سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ پورے ملک میں ہمارے افراد پر بیلنس پالیسی کے تحت مقدمات درج کرنا انتہائی افسوس ناک اور غیر منصفانہ ہے جس سے ہمارے بنیادی مذہبی حقوق کی سراسر خلاف ورزی ہو رہی ہے، جبکہ دوسری طرف معصوم بچوں،پولیس اہلکاروں اور پاک فوج پر حملہ آور دہشت گردوں سے تو ریاست مزاکرات کرنے پر مجبور نظر آتی ہے۔ عزاداری ہماری بنیادی عبادت ہے جس کا حق ہمیں آئین پاکستان دیتا ہے، آئین کی پامالی کسی صورت قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دن دیہاڑے ہمارے بے گناہ لوگوں کو لاپتہ کیا جاتا ہے اگر ان پر کسی قسم کا کوئی الزام ہے تو ان کو عدالتوں میں پیش کر کے الزامات کو ثابت کیا جائے اور غیر قانونی عقوبت خانوں کو بند کیا جائے آئین سے ماورا اقدامات کا گھناؤنا کھیل بند ہونا چاہیے جس کی عدالتوں اور انسانی حقوق کے اداروں نے بھی کئی مرتبہ نفی کی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree