امامِ جعفرِ صادق ؑ نےجس عظیم علمی و فکری تحریک کی بنیاد ڈالی آج ساراعالم انسانیت اس سے استفادہ کر رہا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

17 مئی 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ولایت و امامت کے چھٹے تاجدار حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امام برحق نےجس عظیم علمی و فکری تحریک کی بنیاد ڈالی  آج سارا  عالم انسانیت اس سے استفادہ کر رہا ہے۔جو قومیں اہل بیت اطہار علیہم السلام کی تعلیمات  پر حقیقی معنوں میں عمل کر رہی ہیں وہ آج دنیا بھر کے سامنے سرخرو اور سربلند  ہیں ۔آل محمد  صلی اللہ علیہ والہ وسلم  سے محبت کا تقاضا ہے کہ ان کے احکامات  پر من و عن عمل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چھٹے امام ؑ کے دور میں اسلامی افکار و نظریات کی ترویج  اور علمی بحث و مباحثوں سے اہل بیت اطہار علیہم السلام کی تعلیمات کو فروغ حاصل ہوا۔ اختلاف رائے  پر عدم برداشت کا رویہ مثبت بحث مباحثہ کے راہ کی دیوار بن جاتا ہے۔ آئمہ اطہار علیہم السلام نے دین حقہ کی ترویج و تبلیغ کے لیے جو طرز عمل اختیارکیا موجودہ دور میں اس کی شدت سے ضرورت ہے۔امام جعفر صادق علیہ السلام اپنے دور کی طاغوتی طاقتوں کے سامنے خاموش نہیں رہے بلکہ ظالموں کے ہر ظلم سے عوام کو آگاہ کرتے رہے۔ان کی بلند سیرت اور اخلاقی کمالات کا اعتراف ان کے مخالفین کو بھی تھا۔اگر ہم دنیا وآخرت میں سرخروی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اہل بیت ؑ کے سیرت و کردار کو مشعل راہ بنانا ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree