خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے زیر اہتمام شہید سلیمانی ؒ ورفقاءکی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد، ایم ڈبلیوایم قائدین کی شرکت وخطاب

09 جنوری 2020

وحدت نیوز(کراچی) خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے زیر اہتمام سردار رشید اسلام، شہیدحاج قاسم سلیمانی ؒ ، شہید ابومہدی المہندس اور دیگر مجاہدین اسلام کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا ۔

تعزیتی ریفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی ، معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی ،علامہ شبیر میثمی ،سربرا ہ جعفریہ الائنس پاکستان علامہ رضی جعفرنقوی، قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوری ایران کراچی آقائی احمد محمدی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

جبکہ بزرگ علمائے کرام علامہ شیخ حسن صلاح الدین، علامہ حیدرعلی جوادی، علامہ مرزایوسف حسین، سمیت ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کےرہنما علامہ صادق جعفری ، علامہ مبشر حسن، جعفریہ الائنس کےرہنما شبر رضا،شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ جعفرسبحانی، فلسطین فاؤنڈیشن کے صابرابو مریم اور دیگر سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات بھی موجود تھیں ۔

مقررین نے شہدائے راہ اسلام شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے رفقائے کار کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نےکہاکہ شہید قاسم سلیمانی نے امریکی استعمار کے مقابل عظیم استقامت کا مظاہرہ کیا ، شہید نے عراق وشام کو داعش جیسے ناپاک وجود سے پاک کیا۔ انشاءاللہ ان پاک باز شہداءکے پاکیزہ لہو کی بدولت جلد دنیا امریکا اور اسرائیل کے منحوس وجود سے آزاد ہوگی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree