رحیم یارخان ٹرین حادثہ، علامہ راجہ ناصرعباس کاقیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

31 اکتوبر 2019

وحدت نیوز (اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے رحیم یار خان میں خوفناک ٹرین حادثے اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی میڈیا سیل سے جاری تعزیتی بیان میں انہوںنے کہاکہ ٹرین حادثے میں جانبحق ہونے والے مسافروں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کہاکہ حکومت ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنائے ۔ اس افسوسناک حادثے میں سترسےزائد قیمتی انسانی جانوں لقمہ اجل بنی ہیں ۔حکومت جانبحق ہونے والوں کے ورثا اور زخمیوں کے لئے فوری مالی معاونت کا اعلان کرے ۔ حکومت شفاف تحقیقات کے نتیجے میںآتشزدگی ذمہ داروں کا تعین کرکے حقائق سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree