ایم ڈبلیوایم کی جانب سے وحدت کانفرنس کی دعوتی مہم کا آغاز،اسدنقوی کی مشائخ اہل سنت سے ملاقات

30 اکتوبر 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ سیاسیات کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ؐکے موقع پر ایوان اقبال لاہور میں منعقدہ وحدت کانفرنس کی دعوتی مہم کا باقائدہ آغاز کردیاہے ۔اس سلسلے میں شیعہ سنی علمائے کرام ، مشائخ عظام اور سجادہ نشین صاحبان کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے ۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور فوکل پرسن حکومت پنجاب برائے بین المذاہب ہم آہنگی سید اسدعباس نقوی نے لاہور میں سجادہ نشین حضرت میاں میرؒپیر سید علی رضا شاہ ،زیب سجادہ گڑھی شریف صاحبزادہ پیر محمود فریدالدین فریدی اورنیو مری میں سجادہ نشین درگاہ حضرت لال بادشاہ بیابانی سرکار سید نوید حسین کاظمی المشہدی سےملاقاتیں کی اور انہیں وحدت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ۔

اس موقع پر اسدعباس نقوی اور مشائخ عظام کے درمیان اتحاد امت اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ مشائخ عظام نے وحدت کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر جمعیت علمائے پاکستان کے رہنماڈاکٹر امجد چشتی بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree