عوام یوم القدس کے اجتماعات میں مذہبی جوش و خروش او ر عقیدت کے ساتھ شریک ہوں،علامہ سید احمد اقبال رضوی

31 مئی 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سےآزادی? القدس کانفرنس کا انعقاد کراچی کے مقامی ہال میں کیا گیا۔ القدس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال، صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، ایم کیو ایم رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار، میجر (ر) قمر عباس، جماعت اسلامی کے رہنماء اسد اللہ بھٹو، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی، مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین، سیدعلی حسین نقوی، یعقوب حسینی ، مولانا صادق جعفری، مولانا عبد اللہ جوناگڑھی ،علامہ صادق رضا تقوی، علامہ حیدرعباس عابدی اور دیگر رہنماء شریک تھے۔

علامہ احمد اقبال رضوی کاکہنا تھا کہ اس سال بھی رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم القدس منایا جائے گا اور ملک بھر کی طرح سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یوم القدس کی ریلیاں اور احتجاجی مظاہروں سمیت کانفرنسز اور اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کے عوام یوم القدس کے اجتماعات میں مذہبی جوش و خروش او ر عقیدت کے ساتھ شریک ہوں۔

علامہ احمد اقبال رضوی کا مزیدکہناتھاکہ امام خمینی ؒنے فقط شاہ کے خلاف قیام نہیں کیا تھا بلکہ تمام عالمی سامراجی قوتوں کے خلاف قیام کیا تھا۔ شاہ کے خلاف اما م کے قیام کا نتیجہ اس کے فراراور ایران میں انقلاب اسلامی کی صورت میں مل چکاہے ۔عالمی سامراجی قوتوں کے خلاف قیام ابھی تک جاری ہے جس کا نتیجہ جلد قبلہ اول کی بازیابی اور اسرائیل کی نابودی کی صورت میں حاصل ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree