ایم ڈبلیوایم میں جلدہرسطح پر ذمہ داریوں کی تقسیم تنظیمی درجہ بنددرسی نصاب کی تکمیل کے نتیجے میں ہوگی، علامہ ڈاکٹر یونس حیدری

27 جنوری 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سکرٹریٹ اسلام آباد میں، مرکزی سیکرٹری تربیت ڈاکٹر محمد یونس حیدری کی زیر صدارت راولپنڈی ،اسلام آباد کے سیکرٹری تربیت اور سیکرٹری جنرلز کے ساتھ ،پروگرامات اور فعالیت کے حوالے سےاہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری تربیت مولانا حافظ مختار حسین اورضلع راولپنڈی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا غلام محمد عابدی اور اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل مولانا سید محمد حسین شیرازی اور شعبہ تربیت کے مسئول اجرائی برادر ظہیر کربلائی نے شرکت کی اس میٹنگ میں ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد کے ممبران اور عمومی تربیتی ورکشاپس کے حوالے سے خصوصی اقدامات اور فیصلے کئے گئے۔ اس میٹنگ میں تاکید کی گئی کہ ضلع راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہفتہ وار تربیتی نشستوں کا آغاز کیا جائے ۔ شعبہ تربیت کے پاس تین سطح (یونٹس ، ضلع اور صوبہ ) کا درسی نصاب موجود ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ یونٹس اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور ہفتہ وار نشستوں کا آغاز کریں ۔مرکز اس سلسلے میں ان کی اخلاقی معاونت کریگا ۔ معلمین اور مبلغین کے علاوہ درسی مواد کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے گا ۔

ڈاکٹر محمد یونس مرکزی سیکرٹری تربیت نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اب صرف باتوں اور رپورٹوں سے کام نہیں چلے گا بلکہ اس کے لئے کچھ کر کے دیکھانا ہو گا ، الحمد اللہ ہمارے لیئے فخرکی بات ہے کہ ہماری جماعت مکمل تنظیمی درجہ بند درسی نصاب رکھتی ہے، انشاءاللہ  ایم ڈبلیوایم میں جلدہرسطح پر  ذمہ داریوں کی تقسیم  تنظیمی درجہ بنددرسی نصاب کی تکمیل کے نتیجے میں ہوگی،ناامیدی کے بھنور سے باہر نکلنا ہو گا اور عوامی رابطہ مہم اور تنظیمی دوستوں کے پاس جاکر انہیں قومی دھارے میں لانے کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ میں مجلس وحدت مسلمین کے تمام یونٹس ممبران سے امید کرتا ہوں کہ اپنے اپنے علاقوں میں ہفتہ وار تربیتی نشستوں کا آغاز کریں اور مرکزی شعبہ تربیت سے رابطے میں رہیں ۔ ہفتہ وار تربیتی نشستیں مناسبتوں کے لحاظ سے عزاداری ،ماتم داری ، دعائے کمیل ،دعائے توسل ،حدیث کساءکی صورت میں شب جمعہ ،شب ہفتہ یا شب اتوارمیں سے کسی ایک شب منعقد کی جاسکتی ہیں ۔ میں امید کرتا ہوں تمام دوست اس کار خیر میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں گے ۔ میری کوشش ہو گی کہ جہاں تک ممکن ہو میں خود یا علاقے میں موجود علماء کرام اور تنظیمی دوستوں کو اس اس کار نیک میں شامل کر کے یونٹس کا دورہ کروں تاکہ یونٹس کی کارکردگی اور برادران کی زحمات کی حوصلہ افزائی کی جاسکے ۔اس کام کے آغازاور تسلسل میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے دوستوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں گے ۔ ان شاءاللہ ہم بھی اپنے وعدے میں پیچھے نہیں رہیں گے ۔ زمینی حقائق سے آگاہی اور یونٹس کی مشکلات کے کے لئے دوستوں کے پاس جانا نہایت ضروری ہے ۔مجھے امید ہے تمام احباب اس سلسلے میں اپنی قیمتی آراء کے ساتھ ساتھ میدان عمل میں ہمارا ساتھ دیں گے ۔

ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری تربیت نے کہا کہ میں پہلی مرتبہ مرکزی آفس میں شعبہ تربیت کی میٹنگ میں مدعو ہواہوں اور یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ ہمارے سیکرٹری تربیت اپنے کام میں اتنے سنجیدہ ہیں اور یہ جان کر اور بھی خوشی ہوئی کہ ہمارے پاس تین سطح کا درسی نصاب پہلے سے موجود ہے ۔صرف اجرائی مرحلے کی ضرورت ہے ۔جس کے لئے ہم یقین دلاتے ہیں اس سلیبس کواجراء کرنے میں ہم بھرپور تعاون کریں گے ۔ اسی طرح اسلام آباد کے سیکرٹری تربیت نے بھی اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree