ایم ڈبلیوایم، مسلم لیگ(ق)، سنی اتحادکونسل اور عوامی تحریک کا مشترکہ اجلاس، فوجی عدالتوں کی حمایت کا اعلان

03 مارچ 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) قومی سیاسی صورت حال کے جائزے بالخصوص فوجی عدالتوں میں توسیع،پاکستان پیپلز پارٹی کی آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت اور مشترکہ موقف پراتفاق رائےکیلئے اپوزیشن جماعتوں کااہم اجلاس مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش پر منعقد ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اعلیٰ سطحی وفدکے ہمراہ شرکت کی، اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر شیرازی، مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اسدعباس نقوی بھی موجود تھے،جبکہ دیگر جماعتوں میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈہ پور، چیئرمین سنی اتحادکونسل صاحبزادہ حامدرضا، مسلم لیگ(ق)کے مرکزی رہنما کامل علی آغا، محمد بشارت راجہ سمیت دیگر رہنمابھی اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں  مجموعی ملکی صورتحال ،نیشنل ایکشن پلان کی تمام شقوں پر عدم عمل درآمد،آئندہ قومی انتخابات کی حکمت عملی اور فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کل طلب کی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں مشترکہ موقف پر تفصیلی مشاورت ہوئی، بعد ازاں تمام جماعتوں کے سربراہان نے میڈیا کے نمائندگان سے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ حالیہ درپیش  قومی مسائل کے حوالے تین چیزیں بہت اہمیت کی حامل ہیں پہلے تو   فوجی عدالتوں میں توسیع ہے چونکہ عام عدالتیں دہشت گردی کے مقدمات میں فیصلہ سازی میں سستی کا شکار تھیں اس لیئے سب نے مل کر فوجی عدالتوں کے قیام پر اتفاق کیا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ گذشتہ دوسالوں میں فوجی عدالتوں کو جو نتائج دینے چاہئے تھے وہ حکومتوں کے عدم تعاون کی بناءپر حاصل نہیں کیئے جا سکے، گوکہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے قائم ہو چکا ہے اور ہم کل پیپلز پارٹی کی آل پارٹیزکانفرنس میں بھی اسی موقف کا اعادہ کریں گے کہ فوجی عدالتوں کے حوالےسے  جو بھی ضروری مکینژم ہے وہ اس طرح کا ہونا چاہئے کہ مقدمات تاخیر کا شکار ناہوں ،مقدمات کی درست انداز میں پیروی ہو، اسپیڈی ٹرائل ہو اور جلد فیصلے ہوں،  کوئی بھی دہشت گرد سزا سے نہ بچ سکے  تاکہ عام شہری کو بھی یہ اطمینان حاصل ہو کے یہ فوجی عدالتیں بے گناہ شہریوں کے قاتلوں کے خلاف ہیں ان کا کوئی مخصوص ایجنڈہ نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرا اہم نقطہ نیشنل ایکشن پلان ہے یہ انتہائی اہمیت کا حامل تھاپوری قوم کا اس کے اجراء پر اتفاق تھا لیکن افسوس کہ یہ بھی ہمارے حکمرانوں کی نالائقی اور عدم توجہ کا شکار ہو کروہ نتائج نہ دے سکا جس کی عوام توقع کررہے تھے اور اس کے بعد ہمیں ردالفساد کی جانب جاناپڑا، لہٰذا نیشنل ایکشن پلان میں اس کی اصل روح کے مطابق عمل درآمد آپریشن ردالفساد کی کامیابی کی ضمانت ہے،نیشنل ایکشن پلان کو دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار بنانے کی ضرورت ہے ناکہ سیاسی مخالفین کے ۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ فاٹاکی خیبر پختونخوا میں شمولیت قبائلی علاقہ جات کے عوام کی ستر برس پرانی آرزو تھی جو کہ پایہ تکمیل کو پہنچی ، ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ فاٹاکہ محب وطن عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہو گا اور ایف سی آر جیسے کالے قانون سے نجات حاصل ہو گی البتہ ہم امید کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے محب وطن عوام کہ جنہوں نے ڈوگرہ راج سے جنگ کرکے آزادی حاصل کی اور اپنی آزادی پاکستان کے نام ہدیہ کردی لیکن قیام پاکستان سے لیکر آج تک شمالی علاقہ جات کے عوام بنیادی آئینی وانسانی حقوق سے محروم ہیں اور صوبائی خودمختاری کے خواہاں ہیں ۔گلگت بلتستان کے عوا م کو آئینی خودمختاری دے کر قومی دھارے میں شامل کرکے پاکستان  میں ترقی کی نئی راہیں کھولی جا سکتی ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree