75واں جشن آزادی گلگت بلتستان

01 نومبر 2022

وحدت نیوز(آرٹیکل) چودہ اگست 1947 کو پاکستان آزاد ہوا لیکن گلگت پر قابض مہاراجہ ہری سنگھ نے ریاست کے پاکستان یا بھارت میں سے کسی کے ساتھ الحاق کا اعلان نہیں کیا تھا۔ مسلمان ہونے کے ناتے گلگت سکائوٹس کے افسروں کی دلی وابستگی پاکستان کے ساتھ پہلے ہی سے تھی لیکن ڈوگرہ حکومت کے عزائم کچھ اور تھے۔ انہیں عزائم کو بھانپتے ہوئے گلگت سکائوٹس کے جوانوں کے دستے نے کرنل مرزا حسن اور بابر خان کی قیادت میں ڈوگروں کیخلاف اعلان بغاوت کر دیا اور یکم نومبر 1948 کو مکمل طور پر گلگت کو ڈوگروں سے پاک کر دیا۔

آزادی کے بعد گلگت 16 روز تک ایک آزاد ریاست کی حیثیت سے قائم رہا اور بعد میں قائداعظم کو خط لکھ کر پاکستان کے ساتھ الحاق کر دیا۔ یاد رہے کہ گلگت ریجن یکم نومبر 1947 کو آزاد ہوا تھا جبکہ بلتستان ریجن چودہ اگست 1948 کو آزاد ہوا۔ وہاں بھی عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوگروں کو مار بھگایا تھا۔

 چونکہ آزادی کا سفر یکم نومبر سے شروع ہوا تھا اس لیے یکم نومبر کو ہی گلگت بلتستان کا یوم آزادی منایا جاتا ہے۔1948 کو آزاد کرکے پاکستان میں شامل کئے جانے والا یہ خطہ 75 سال بعد بھی اپنی آبیتی سناتا ہےآج گلگت بلتستان کا کے ٹو پہاڑ، کھرپوچو، دیوسائی، سدپارہ، شنگریلا آزاد ہے لیکن عوام غیر آئینی غلامی کی طوق پہنے ہوئے رل رہے ہیں۔

سیاسی عدم استحکام اور مذاق کی انتہاء ہے کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت میں ایک غیر منتخب وزیر گلگت بلتستان پر حکومت کررہاہے۔لہذا جب تک مکمل شہری حقوق اور آزادی نہیں ملتی ہم آزاد ہوکر بھی قید ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree