پورے پاکستان کی یکجہتی کی علامت : قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

24 اپریل 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کے بقیتہ اللہ کنونشن 2025 کا اسلام آباد میں کامیاب انعقاد اور اختتام، پاکستان میں وحدت، بیداری، اور قومی شعور کی نئی لہر کا آغاز ثابت ہوا۔

اس عظیم الشان اجتماع نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ قوم اب تفرقے، ظلم اور بےحسی کے خلاف متحد ہو چکی ہے، اور اس وحدت کا سب سے روشن استعارہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہیں۔‏انہوں نے ہمیشہ کی طرح اس کنونشن میں بھی اپنے فہم، تدبر، اور جراتِ اظہار سے دلوں کو گرمایا، اور ایک بار پھر امت کو یاد دلایا کہ نجات کا راستہ وحدت، شعور، اور مزاحمت سے ہو کر گزرتا ہے۔‏

یہ کنونشن نہ صرف ایک نظریاتی محاذ کا مظہر تھا بلکہ مظلوموں، محروموں، اور ملت کے نوجوانوں کے لیے ایک امید کی کرن بن کر اُبھرا۔ ماضی کے زخموں، قربانیوں اور طویل جدوجہد کی یاد بھی تازہ ہوئی، اور آئندہ کے لیے راستہ بھی روشن ہوا۔‏

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پھر ثابت کیا کہ وہ صرف ایک مذہبی یا سیاسی رہنما نہیں، بلکہ ایک ایسی آواز ہیں جو پوری ملت کو ایک لڑی میں پرونے کا ہنر جانتے ہیں — وہ سچ کے علمبردار، وحدت کے داعی، اور ظلم کے خلاف مزاحمت کا نشان ہیں۔‏

اب یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس کنونشن کے پیغام کو گلی گلی، قریہ قریہ پھیلائیں، اور قائد وحدت کے مشن کو اپنی زندگیوں میں عملی صورت دیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree