The Latest

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی جانب سے شادمان کالونی وحدت ہاؤس لاہور میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور بھر سے یونٹس اراکین اور مختلف شعبہ ہاۓ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

 ورکشاپ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد ازاں محترمہ حنا تقوی نے ابتدائی کلمات ادا کیے پروگرام سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سینیئر رہنما اور رکن شوری عالی علامہ سید مبارک علی موسوی نے کیا مکافات عمل کے عنوان سے اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا یہ دنیا مکافات عمل کا نام ہے یہاں جو بیجو گے وہ ہی کاٹو گے نیکی کا بدلہ نیکی اور برای کا بدلہ برای کی صورت میں ہی ملے گا۔

 انھوں نے کہا اگر ہم طول عمر اور کشادہ رزق چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی روزمرہ زندگی میں کار خیر انجام دینے کی کوشش کرنی چاہیے صلہ رحمی ، عفو در گزر ، عمدہ اخلاق سے آراستہ ہونا چاہیے اور اسی طرح رشتہ داروں کے ساتھ بد سلوکی اور قطع رحمی سے اجتناب بھی لازم ہے پروگرام کے اختتام پر ضلعی عہدیداران محترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمی نقوی نے مہمان خصوصی علامہ سید مبارک علی موسوی اور شریک خواتین کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(اوکاڑہ) شعبہ خواتین کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ تحسین شیرازی اورمرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے ضلع  اوکاڑہ تحصیل دیپالپور میں آرگنائزنگ گمیٹئ تشکیل دی جس میں محترمہ نسرین فاطمہ کو آرگنائزر منتخب کیا گیا اور تین ماہ کی ورکنگ کے بعد باقاعدہ ضلعی سیکرٹری جنرل کا انتخاب کیا جائے گا۔

 مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رکن محترمہ تحسین شیرازی اور محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے گزشتہ اتوار تین اضلاع کے دورہ جات کیے گئے اور آئندہ اتوار کو مزید تین اضلاع میں تنظیم سازی کی جائے گی ان شاء اللہ ۔

وحدت نیوز(ننکانہ صاحب )مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ تحسین شیرازی اور مرکزی سیکرٹری امور تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور ضلع تشکیل دیا جس میں محترمہ پروفیسر گل فردوس کو ضلعی سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا۔

 اس موقع پر محترمہ معصومہ نقوی نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ دور حاضر میں ہماری سب سے اہم ذمہ داری اپنے وقت کے امام کے ظہور کی زمینہ سازی فراہم کرنا ہے اور اس کے لیے ہمیں علم کے ساتھ عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا اگر خواتین اپنے گھر کے ساتھ ساتھ معاشرہ سازی میں بھی اہم کردار ادا کریں تو ہم اپنے ھدف سے قریب تر ہوتے چلے جائیں گے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ امام علیہ سلام کی عالمی حکومت کے مقدمات فراہم کرنے کے لیے مومنین کا سیاسی میدان میں اجتماعی کردار ادا کرنا لازمی ھے۔ اس موقع پر محترمہ تحسین شیرازی نے بھی خواتین سے خطاب کیا ،بعد ازاں مجلہ حریم ولایت اور دیگر کتب بطور ھدیہ مومنات میں تقسیم کی گئیں

وحدت نیوز(شیخوپورہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ تحسین شیرازی اور مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے ضلع شیخوپورہ ،تحصیل سچا سودا کا تنظیمی دورہ کیا مقامی خواتین کے ساتھ اجلاس میں محترمہ تحسین شیرازی نے تنظیم اسکی اہمیت اور معاشرے میں خواتین کے کردار کی اہمیت کو بیان کیا ۔

محترمہ معصومہ نقوی نے بھی اپنے خطاب میں موجودہ صورتحال کے تناظر میں خواتین کو ان کی زمہ داریوں سے آگاہ کیا اس موقع پر تین ماہ کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں محترمہ صدف زہرا کو بطور آرگنائزر منتخب کیا گیا اور محترمہ طیبہ اور نازیہ کو انکا معاون مقرر کیا گیا تین ماہ کی فعالیت کو دیکھنے کے بعد ضلع سازی کی جائےگی ۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے مجلہ حریم ولایت اور دیگر مفید کتب خواتین میں تقسیم کی گئیں۔

وحدت نیوز(لاہور)شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی سربراہی میں وحدت ہاوس شادمان میں ضلع لاہور کے تمام یونٹ کے عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی اور دیگر کابینہ اراکین نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر محترمہ عالیہ رضوی کو ضلعی سیکرٹری فلاح و بہبود نامزد کرتے ہوئے حلف کیا گیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا ملک کو درپیش خطرات اور بحران سے نکالنے کے لیے وطن سے محبت کرنے والے اور وفاداری نبھانے والے افراد کا سیاست میں آنا بہت ضروری ہے۔ مولا علی علیہ سلام کا قول بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امام علی علیہ سلام نے مالک اشتر سے کہا تھا کہ اے مالک اشتر ایسے لوگوں کو وزارت کے لیے انتخاب نہ کرنا جنھوں نے سابقہ حکومتوں میں خیانت کی امیرالمومنین کا یہ فرمان سیاسی میدان میں ہماری راہنمائی فرما رہا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دین اور سیاست دونوں کو ساتھ رکھتے ہیں اور امام علی علیہ سلام کے اسلوب سیاست سے میدان میں موجود ہیں اجلاس میں مختلف امور سے متعلق لائحہ عمل مرتب کیا گیا اور تمام یونٹ کے عہدیداران کو ان امور اور دیگر پراجیکٹس سے متعلق ذمہ داریاں سونپی گئیں ۔

وحدت نیوز(لاہور)وحدت ہاوس پنجاب179 خورشید پارک شادمان میں وحدت یوتھ لاہور کے تمام دوستوں کی محرم اور صفر میں اور خصوصی طور پر اربعین امام حسین علیہ السلام میں پر خلوص شرکت اور اچھے انداز میں اربعین واک کو مینج کرنے کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ جوان کی طرف سے ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔جس میں شادمان ، شادباغ ، الطاف کالونی ، جعفری کالونی ، علاقہ نواب صاحب کچی کوٹھی ، چونگ ، جوہر ٹاون ، تاجپورہ سکیم ، سمن آباد اور اقبال ٹاون سے یوتھ کے نمائندوں نے شرکت کی۔وحدت یوتھ لاہور کے نمائندوں  15 روزہ پروگرام ایک شب آخرزمان کے نام کے عنوان سے اپنے اپنے علاقوں میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے گلگت بلتستان میں شفاف اور پر امن الیکشن کے انعقاد اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امیدوار برادر کاظم میثم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی اتحاد حکومتی جماعت کی کامیابی کا باعث بنا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پر امید ہیں کہ جی بی میں حکومت سازی کے بعد جی بی کے آئینی حقوق اور صوبائی اختیارات کے حصول کے لیے عملی کوششوں کا آغاز کیا جاے گا اور خطے کو درپیش مسائل کے حل کے کیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں گے۔

 انھوں نے گلگت بلتستان انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی عہدیداران اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوے کہا تھا کہ ہماری خواتین نے سیاسی شعور اور بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے شانہ بشانہ انتخابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنا حق راہ دہی استعمال کر کےخطے کے بہترین اور تابناک مستقبل کی بنیاد رکھی۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے حیدر روڈ اسلام پورہ میں یونٹ کی تشکیل اور تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے یونٹ اراکین سے حلف لیا اور ان کی تنظیمی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ضلعی عہدیداران محترمہ حنا ،محترمہ ساجدہ، محترمہ رضوانہ اور محترمہ عندلیب بھی موجود تھیں۔ محترمہ حنا تقوی نے یونٹ کی تشکیل کے لئے محترمہ ساجدہ مسئول شعبہ اطفال کی کاوشوں کو سراہا۔

 گلگت بلتستان میں ہونے والے حالیہ الیکشنز میں مجلس وحدت مسلمین کی کامیابی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو ان کے آئینی و قانونی حقوق دلوانے کے لیے مجلس وحدت مسلمین عرصہ ٔ دراز سے کوشاں ہے۔گلگت بلتستان کے لیےصوبائی مقام کا حصول انہی کاوشوں کا نتیجہ ہوگی۔

 ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کی اسمبلی تک رسائی کے ساتھ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کا دور شروع ہو گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد نے گلگت بلتستان میں شفاف اور پر امن انتخابات اور مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار برادر میثم کاظم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان میں شفاف اور مدبرانہ انداز میں سیاسی میدان میں قدم رکھ کر یہ ثابت کردیا کہ ہماری سیاست کا محور دین ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے ملکی سیاست میں عملی کردار ادا کرتے ہوۓ قائد شھید علامہ عارف حسینی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی طرح پورے ملک میں ہمیں اپنے سیاسی تشخص کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا نا مساعد حالات اور مشکلات کے باوجود گلگت بلتستان کی خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ سیاسی شعور کے ساتھ فعال کردار ادا کیا جس کے نتیجے میں ہمیں فتح حاصل ہوئی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کامیابی آنے والی کامیابیوں کا زینہ شمار ہوگی اور ہم وطن عزیز میں قوم کی آواز بن کر سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے

وحدت نیوز(کراچی) ‎سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی کی زیر صدارت تین  ماہ کے لئے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کراچی کی  انتظامی اور تنظیمی آرگنائزنگ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا، کوآرڈینیٹر کے فرائض معروف اسکالر ، ذاکرہ و شاعرہ اہلبیت ؑ ڈاکٹر محترمہ ثروت عسکری اور ڈپٹی کوآرڈینیٹر کے فرائض محترمہ معصومہ ممتاز سرانجام دیں گی۔

 اس موقع پر محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے خواہران سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ کسی بھی الٰہی ہدف کی حصول و کامیابی کیلئےخواتین کا کردار اور ان کی مجاہدانہ صلاحیتوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا معاشرے کی اصلاح اور فلاح کا دارومدار خواتین کے دیندار اور تربیت یافتہ ہونے پر ہے کیونکہ معاشرے کے صالح اور دیندار افراد  ان ہی کی گود سے پرورش پاتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ خاتون کو خدا نے بے شمار صلاحیتوں کا حامل بنایا ہے لھذا ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین اپنی ان صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوے دین اسلام کی خدمت سر انجام دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جناب زینب سلام اللہ علیھا سے عشق رکھنے والی خواتین کبھی اپنے فرائض سے غافل نہیں ہوتیں بلکہ میدان عمل میں مجاہدانہ کردار ادا کرتی ہیں بعد ازاں کمیٹی کے ارکان سے حلف لیا گیا۔

 اس اجلاس میں طے پایا کہ آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر انتظام تین ماہ میں کراچی میں مختلف اضلاع اور یونٹز کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور تنظیمی امور ترتیب دیے جائیں گے ۔تین ماہ بعد ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کراچی کی سیکرٹری جنرل اور کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

Page 50 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree