The Latest

وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اٹک کی جانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ مہربان باپ کی پہچان کے عنوان سے منعقد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق مھدویت شناسی سلسلے میں یہ ورکشاپ ادارہ البصیرہ شعبہ مہدویت کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں آئی ایس او طالبات اٹک ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی عہدیدارن محترمہ قراة العین، محترمہ فرح دیبا اور زینب بنت الھدی سمیت ضلع اٹک کی تمام کابینہ نے ورکشاپ میں بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر مذہبی اسکالر آقا حیدر نقوی نے شرکاء سے خصوصی خطاب کیا اور امام زمانہ عج ایک مہربان باپ کی صورت کیسے ہماری راہنمائی اور ھدایت کر رہے ہیںکے موضوع پر  کو تفصیل سے گفتگو کی۔ ورکشاپ کی دوسری نشست میں مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں، جس میں حدیث نبویؐ کے مطابق ڈرائنگ اور معصومین ع کے اسماء پر کارڈز بناۓ گئے آخر میں شرکاء نے امتحانی پیپر حل کیا۔

وحدت نیوز(سکھر) محترمہ طاہرہ بتول مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین یونٹ تعلقہ صالح پٹ ضلع سکھر کی سیکرٹری جنرل نامزد مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر کی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ صاحبہ نے تعلقہ صالح پٹ علاقے کا دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کا یونٹ تشکیل دیا جس میں محترمہ طاہرہ بتول کو یونٹ سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ یونٹ ممبران سے خطاب کرتے ہوے محترمہ سیدہ نے معاشرے میں خواتین کے کردار کی اہمیت اور ذمہ داری سے آگاہ کیا نیز تنظیم کے پلیٹ فارم سے ہفتہ وار دعا و مناجات اور تربیتی دروس کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ھدایات کیں۔

وحدت نیوز(بدین) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری روابط محترمہ سیمی نقوی ، محترمہ غزالہ جعفری ، محترمہ طلعت نقوی اور محترمہ یاسمین رضا نے ضلع بدین کا تنظیمی دورہ کیا اور آٹھ رکنی ضلعی کابینہ تشکیل دی جس کی ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ تہمینہ فاطمہ نامزد ہوئیں اس موقع پر محترمہ سیمی نقوی نے خواتین سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ خواتین کو خدا نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے ایک خاتون بیک وقت گھریلو زمہ داریوں اور اصلاح معاشرہ کا  فریضہ سر انجام دے سکتی ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو خواتین کی دینی ، فکری اور سیاسی تربیت کرتا ھے تاکہ وہ معاشرے کو سنوارنے اور ظہور امام زمانہ عج کی زمینہ سازی کے لیے عملی میدان میں کوشاں رہے آخر میں محترمہ طلعت نقوی نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں المجلس علمی و تربیتی گروپ کے نام سے ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا گیا جسکا مقصد مختصر وقت میں دین کی بنیادی معلومات سے آگاہی دینا اور احکام دین کی روشنی میں خواتین کی ذہنی اور فکری تربیت کرنا ہے تاکہ اس مصروف ترین دور میں وہ پورے دن میں آدھے گھنٹہ نکال کر دین کے مختلف تربیتی موضوعات کا علم حاصل کریں ۔

اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی کی سرپرستی میں ہر ماہ دس روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف جید علماۓ کرام اور معلمات اپنے دروس کے ذریعے خواتین کی فکری تربیت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں گروپ میں مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین استفادہ کر رہی ہیں کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کے عرصے میں ماہ مبارک رمضان میں پندرہ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا بعد ازاں ماہ ذیقعدہ سے ہر ماہ آن لائن دس روزہ تربیتی دروس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا سلسلہ ماہ شعبان تک جاری رہے گا ماہانہ ورکشاپ کے اختتام پر ہرموضوع کا امتحان لیا جاتا ہے جس میں خواتین کی جانب سے بھرپور حصہ لیا جاتا ہے۔

ماہ شعبان تک تربیتی کورس مکمل کرنے اور مقررہ پوائنٹس کا ھدف حاصل کرنے والی خواہران میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان کی جانب سے اسناد تقسیم کی جائیں گی جبکہ پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والی خواتین کو اسناد کے ساتھ انعامات بھی دیے جائیں گے ان شاء اللہ دس جمادی الاول سے "الصدیقة الکبری س" ورکشاپ کا آغاز کیا جاۓ گا اس کورس میں اب تک احکام دین ، اخلاق ، سیرت آئمہ معصومین ، تفسیر قرآن ، رسالہ حقوق امام سجاد ، حالات حاضرہ ، دشمن شناسی ، معرفت امام زمانہ عج ، آئین ہمسر داری ، عقائد امامیہ اور سیاسی بصیرت کے عنوانات سے لیکچرز دیے گئے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے گلشن علی سوسائٹی میں کم سن بچوں اور بچیوں کے لیے احکام نماز کے موضوع پر ایک درسی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ نشست کے دوران سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور محترمہ حنا تقوی نے واجبات نماز اور مکروہات نماز بچوں کے متعلق بچوں سے گفتگو کی۔

 اس نشست میں بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نشست کے دوران نماز کی اہمیت بیان کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ نماز دین کا ستون ہے، تمام اعمال کی قبولیت کے لئے نماز قبول ہونا شرط ہے۔

انھوں نے والدین کو تاکید کی کہ بچوں کے لیے کم سنی میں ہی نماز اور دیگر احکام دیں سیکھنے کی ترغیب پیدا کریں تاکہ وہ سن بلوغت تک پہنچتے ہی نماز پنجگانہ باقاعدگی سے انجام دیں اور ان کی بنیاد اپنے دین پر مضبوط ہو۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی سربراہ اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہراء نقوی کا کہنا ہے کہ سانحہ اے پی ایس پشاور پاکستان کی تاریخ کا بھیانک ترین دہشتگردی کا واقعہ ہے، جس میں معصوم بچوں سمیت 144 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کربناک واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ ڈالا، چھ سال گزر جانے کے باوجود آج بھی آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یاد میں دل خون کے آنسو روتا یے۔

درندہ صفت دہشتگرد جو کہ انسانیت کے دشمن ہیں، انہوں نے بزدلانہ وار کرکے معصوم بچوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی اور ایسی سفاکیت کا بازار گرم کیا کہ زمین کانپ اٹھی۔ انھوں نے کہا کہ ننھے بچوں کی اس عظیم قربانی نے قوم کو دہشتگردی کے خلاف یکجا کر دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا ملک دشمن عناصر کے لئے فوری اور کڑی سے کڑی سزا ہونی چاہیئے، تاکہ وہ نشان عبرت بن سکیں اور قوم کا کوئی بھی فرد اس بے دردی سے اپنے پیاروں سے جدا نہ ہو۔

وحدت نیوز(ٹنڈومحمد خان)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی اراکین کی جانب سے ملک کے مختلف اضلاع میں مضبوط اور مربوط تنظیمی سٹرکچر کی تشکیل کے لیے دورہ جات کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں مرکزی سیکرٹری روابط محترمہ سیمی نقوی ، مرکزی معاون تنظیم سازی محترمہ غزالہ جعفری اور معاون رابطہ سیکرٹری محترمہ طلعت نقوی نےضلع ٹنڈو محمد خان کا دورہ کیا جہاں انھوں نے محترمہ یاسمین رضا کی مشاورت سے دس رکنی ضلعی کابینہ تشکیل دی جبکہ محترمہ شہہ پارہ جو کہ ایک عالمہ بھی ہیں ضلعی سیکرٹری جنرل نامزد ہوئیں اس موقع پر محترمہ سیمی نقوی نے تمام نو منتخب اراکین سے حلف لیا خواہران سے خطاب کرتے ہوۓ محترمہ یاسمین اور محترمہ غزالہ جعفری نے تنظیمی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اور ہفتہ وار دعائیہ محافل اور دروس کی نشستوں کے انعقاد کی ھدایات کیں۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل محترمہ سائرہ ابراہیم اور سیکرٹری تبلیغات محترمہ ثوبیہ نے نومل یونٹ گلگت میں ایک مستحق خاتون سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی خاتون کی آٹھ بیٹیاں ہیں اور ایک کمرہ کے مکان میں کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہی ہیں اس موقع پر محترمہ سائرہ ابراہیم نے بچی کی شادی کے سلسلے میں مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ عظمی تقوی کی جانب سے بھیجی گئی رقم خاتون کے حوالے کی اور ان کی ہمت بڑھاتے ہوئے مزید تعاون کا یقین دلایا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے ایک مستحق گھرانے سے تعلق رکھنے والی یتیم بچی کی شادی کے سلسلے میں مکمل جہیز اور طعام کی مد میں اخراجات اٹھائے گئے بچی کی والدہ شادی کے اخراجات اور جہیز کےحوالے سے کافی عرصہ سے فکر مند تھیں جسکی بنا پر انھوں نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی سے رابطہ کیا اور وعدے کے مطابق مخیر حضرات کے مالی تعاون اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے کی گئی امداد کی بدولت ایک یتیم بچی کی والدہ اپنے شرعی فریضے سے سبکدوش ہوئیں۔

 اس کار خیر میں محترمہ عظمی نقوی نے بہترین کاوش کی اور اپنی خصوصی خدمات انجام دیں اور جہیز کا تمام سامان خرید کر مستحقین کے گھر تک پہنچایا اور شایان شان طریقے سے بچی کو نیک دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ اس موقع پر بیوہ خاتون نے اس کار خیر کی انجام دہی میں تعاون پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کا شکریہ ادا کیا اور نیک توفیقات میں اضافے کی دعا کی۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کا کابینہ اجلاس ، مرکزی سیکرٹری جنرل سیدہ زہرا نقوی کی خصوصی شرکت مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کا کابینہ اجلاس وحدت ہاوس شادمان لاہور میں منعقد ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے خصوصی شرکت کی۔

 اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل سیدہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل سیدہ عظمی نقوی سمیت تمام کابینہ اراکین نے شرکت کی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے ضلع لاہور کے تمام شعبہ جات کی تفصیلات اور کارکردگی کا جائزہ لیا اور ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی سرپرستی میں شعبہ خواتین لاہور کی بھرپور کاوشوں کو سراہا۔ انھوں نے اراکین سے اہم تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Page 48 of 118

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree