وحدت نیوز ( نواب شاہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے زیر اہتمام شام اور مصر کی عوام سے اظہار یکجہتی ، عرب ممالک کے گھناؤنے کردار اور ممکنہ امریکی حملے کے خلاف نواب شاہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا مختار امامی ،شفقت لنگا ،امتیاز بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسکے حواریوں کو ایک آزاد خود مختار ریاست کے داخلی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ، شام میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا، اسی بنا پر امریکی صدر محبوط الحواس ہو چکا ہے، کبھی حملہ کی دھمکی دیتا ہے اور کبھی کیمیائی اسلحہ تلف کرنے کی باتیں کرتاہے ، امریکہ کو شام یا شام کی عوام سے کوئی محبت ہے نہ جمہوریت سے ہمدردی ، اصل ہمدردی اسرائیل سے اور اس کے تحفظ کے لیئے شام میں صہیونی مفادات کی محافظ حکومت کا قیام چاہتا ہے مولانا مختار امامی نے کہا کہ پاکستانی غیور مسلمان شام پر ممکنہ حملہ کی صورت میں حملہ آور طاقتوں کے لیئے سرزمین وطن تنگ کر دیں گے، انہوں نے امریکہ اور ترکی کے عوام کی طرف سے حملوں کی مخالفت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور ترکی کے عوام نے حکمرانوں کے خلاف احتجاج کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ زندہ ضمیر لوگ ہیں اور حکمرانوں کی بے حسی اور سوار خبط کومحسوس کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلے ہیں ، مولانامختار امامی نے کہا کہ اگر شام میں جنگ ہوئی تو یہ فیصلہ کن جنگ ہو گی اور نتیجہ کے طور پر امریکہ اور اس کے حواری منہ چھپاتے پھریں گے۔آج جوناصر ملت علامہ راجہ ناسر عباس جعفری کی اپیل پر پاکستان بھر میں احتجاج ہو رہا ہے کہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ریاست کے عوام سالار وحدت کی ہر کال پر لبیک کہنے کو ہمہ وقت آمادہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ عرب ممالک نے مصر میں جو جمہوری حکومت کو گرانے اور مظلوم مصری عوام کو کچلنے کا جو کردار ادا کیا ہے، وہ انتہائی شرمناک ہے، مزید بر آں کہ ہماری حکومت بھی طالبان سے مذاکرات کر کے شہداء کے خون سے غداری کی مرتکب ہو رہی ہے،طالبان سے مذاکرات کا فیصلہ گویا انہیں منظم ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے، تا کہ وہ وقت آنے پر پھر سے پاکستان کی سرزمین پر بے گناہ انسانوں کا خون بہا سکیں۔

علامہ مختار امامی نے کہا کہ ہم امریکہ اور اس کے حواریوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، امریکہ اور عرب ممالک نے شام میں جو گھناؤنی سازشوں کا جال بچھایا ہے وہ صرف و صرف اس لیئے کہ وہاں کی حکومت امریکہ نواز نہیں، وہ حکومت امریکہ اور اسرائیل اظہار بیزاری کرتی ہے، امریکہ نے چاہا کہ وہاں ہمارے موافق حکومت بیٹھے جو ہماری پالیسیوں کو وہاں نافذ کریں، لیکن وہاں کی حکومت نے نہ تو اسرائیل کے سامنے گھٹنے ٹیکے اور نہ ہی امریکہ کے سامنے سر تسلیم خم کیا، وہاں کی حکومت نے کرار کی سنت پر عمل پیرا ہو راہ فرار بھی اختیارنہیں کی، وہاں کی حکومت میدان میں حاضر رہی اور بالآخر امریکہ کو وہاں شکست تسلیم کرنی پڑی، عرب ممالک جو سارا خرچ اْٹھانے کی بات کرتے تھے اور امریکہ سے کہتے تھے کہ حملہ تم کرو اور سارا خرچ ہم برداشت کریں گے ، انہیں وہاں نہ ان کا درہم کام آیا نہ وہاں ان کا پیسہ مؤثر ہوا، وہاں عرب ممالک کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔اور فیض ہے جناب سید زینب سلام اللہ علیھا کا کہ عرب ممالک کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آ گیا اور مسلم دنیا نے نے بھی دیکھ لیا کہ بظاہر خادم حرمین شریفین کہلانے والے حرمین شریفین کی خدمت نہیں بلکہ امریکہ و اسرائیل کی خدمت کر رہے ۔

وحدت نیوز ( ماتلی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ ضلع ماتلی کی جانب سے سانحہ بھکر اور علامہ اصغر عسکری سمیت دیگر افراد کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس سے  ضلعی سیکریٹری جنرل برادر نقی کھوسو، مولانا مراد علی حیدری و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر کاظم حسین اور ستار شاہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ، ہمارے حکمران اس وطن کو دیمک کی طرح چاٹنے والے دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ بنا رہے ہیں ، بھکر میں تکفیری گروہوں کی جانب سے اہل تشیع پر دہشت گرد حملے نے پنجاب حکومت کی معتدل پالیسیوں کی قلعی کھول دی ہے، شپباز شریف مسلم لیگ کی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کر نے کے لئے  رانا ثناءاللہ جیسی کالی بھیڑوں سےاپنی جماعت کو پاک کریں جو مسلسل پنجاب میں فرقہ واریت کو ہوا دینے میں مصروف ہیں ۔

وحدت نیوز (سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن سرگودھا کے زیر اہتمام یوم القدس کی مناسبت سے احتجاجی ریلی کا انعقعاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فیصل عمران، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء مولانا نصیر اعوان اور سٹی سیکرٹری جنرل ثاقب رضا نے کی۔ ریلی مرکزی امام بارگاہ قصر القائم سے شروع ہو کر سیٹلائٹ ٹاون چوک پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی۔ ریلی میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ شرکائے ریلی نے امریکہ اور اسرئیل کے خلاف نعرے بازی کی اور مظلوم فلسطینیوں اور شامی بھائیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ شرکائے ریلی نے بینرز اور کتبے اٹھارکھے تھے جن ہر امریکہ اور اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فیصل عمران نے کہا کہ مسلمانوں کے تمام تر مسائل کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں۔ مسلمانوں کو بیدار اور متحد ہونا ہو گا ورنہ ہم اسی طرح ظلم کی چکی میں پستے رہیں گے۔ عالمی برادی شام میں جاری دہشت گردی کا نوٹس لے اور بے گناہ شامی عوام کو مرنے سے بچائے۔ انہوں نے حکومت کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملہ مشکوک ہے اور جیل سے دہشت گردوں کو نکال کر شام بھیجا جا رہا ہے۔ کرائے کے قاتلوں والا یہ دھندا بند ہونا چاہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء پر نسپل دارلعلوم محمدیہ مولانا نصیر حسین اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا ناپاک وجود جب تک قائم ہے امن قائم نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی پالتو ریاستیں یہ سن لیں کہ ایک دن یہ دہشت گرد تمارے لئے بھی وبال جان بنیں گے جیسے کہ تاریخ گواہ ہے۔ مولانا نصیر اعوان نے کہا کہ جب حزب اللہ نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا اگر اس وقت عرب ممالک غیرت کا مظاہرہ کرتے تو اسرئیل کا ناپاک وجود دنیا سے مٹ جاتا۔

اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سرگودھا کے ڈویزنل صدر شاہد رضا نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کو اسرائیل دشمن ہونے کی سزاء دی جارہی ہے اور اگر اسی طرح مسلم ممالک ظلم کا نشانہ بنتے رہے اور ان کی حمایت میں کوئی بھی آواز نہ اٹھائی گئی تو مسلم ریاستوں کا وجود ختم ہو جائے گا۔

وحدت نیوز(کراچی) سانحہ پاراچنارایمان فروش امریکی و اسرائیلی ایجنٹوں کی کاروائی ہے ،حکومت اور عدلیہ اگر شہریوں کو تحفظ اور انصاف نہیں دی سکتی تو مسند اقتدار و قضاوت کو خیر باد کہ دے ،سانحہ پاراچنار میں 60سے زائد شہریوں کی شہادت او ر250سے زائد کا زخمی ہو نا وفاقی و صوبائی حکومت کے لئے کلنک کا ٹیکہ ہے ، دہشت گردی کی اس وہشت ناک سانحے سے واضح ہوگیا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں ماہ رمضان المبارک کے ان بابرکت ایام میں بیگناہ روزے دار مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کر کے ان بے غیرت خارجی دہشت گردوں نے خدا کے قہر و عذاب کے سوا کچھ حاصل نہیں کیا۔سانحہ پاراچنار پر دل خون رو ررہا ہے ، حکومت وقت ، اعلیٰ عدلیہ اور سیکورٹی ادارے بیگناہ پاکستانیوں کے قتل عام کا تماشہ دیکھ رہے ہیں اور اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں ۔ ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ امین شہیدی ،علامہ اعجاز حسین بہشتی ، علامہ صادق رضا تقوی ،ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماء علامہ دیدار علی جلبانی ، علامہ علی انور اور علی حسین نقوی نے سانحہ پاراچنار کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ نو منتخب حکومت نے بر سر اقتدار آتے ہی دہشتگردوں سے مذاکرات کا راگ الاپنا شروع کر دیا۔ جس کی وجہ سے دہشت گرد واقعات میں تیزی آئی۔ آج یہ واضح ہوگیا ہے کہ دہشتگردوں کی ملک بھر میں رٹ قائم ہوچکی ہے، وہ جب اور جہاں چاہتے ہیں معصوم انسانوں کو نشانہ بنا ڈالتے ہیں لیکن حکومت اور ریاستی ادارے انہیں روکنے میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں، ہم حکومت سے پوچھتے ہیں کہ جب ملک کی سلامتی کے اداروں پر حملوں ہو رہے ہیں تو یہ خاموش کیوں ہے۔؟ کہیں ان حملوں پر اعلیٰ اختیاراتی اداروں کی خاموشی انکے بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کے لئے تو نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت وقت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کی جائے، جو قوتیں ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہی ہیں وہ یاد رکھیں کہ انہیں اس کے انتہائی سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی کوئٹہ میں دھماکے کرکے انسانی جانوں کا خون بہا جا رہا ہے تو کبھی پشاور اور پاراچنار میں معصوم روزہ داروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاراچنار، کوئٹہ، کراچی، پشاور اور ملک کے دیگر علاقوں میں ان دہشگردوں کے خلاف سوات طرز کا آپریشن کیا جائے، اور ملک بھر سے ان دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو فی الفور ختم کیا جائے، بصورت دیگر ہم حکومت کیخلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے اور حکومتی ایوانوں کا گھراؤ کریں گے۔

علامہ صادق رضا تقوی نے نے یوم علی (ع) اور یوم القدس کے جلوسوں پر حملوں کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت ان جلوسوں کی سکیورٹی فوج کی نگرانی میں کرائے اور شہریوں کے تحفظ کو یقنی بنائے،۔

pcr qta protestوحدت نیوز (کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام کوئٹہ میں علمدار روڈ امام بارگاہ طوری سے پارا چنار دھماکوں کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس میں عوام نے بھر پور شرکت کرکے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ظلم کیخلاف آواز حق بلند کی۔ احتجاجی ریلی علمدار روڈ سے ہوتی ہوئی شہدا چوک پر پہنچی۔ ریلی میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی اور رکن ضلعی شوریٰ علامہ ولایت حسین جعفری سمیت دیگر عمائدین نے شرکت کی۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں آئے دن بے گناہ اہل تشیع کو ٹارگٹ بنا کر شہید کیا جاتا ہے یا ہمارے محلّوں اور کوچوں میں دھماکے کر کے بعد میں واقعے کی ذمہ داری قبول کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اتنی بے بس ہے کہ دہشتگردوں کی ٹیلی فون کالز کو ٹریس نہیں کر سکتی یا پھر حکومتی اداروں میں بیٹھنے والے دہشتگردوں کے ٹکڑوں پر پل رہے ہیں اور اسی لئے چپ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان سب واقعات کی ذمہ دار ی ریاستی ادارے پر عائد ہوتی ہے۔ ہمیں اس بات پر تعجب ہو رہا ہے کہ ان حالات میں حکومت کیا کر رہی ہے، ماہ رمضان مبارک میں روزہ داروں پر دھماکے، جہاد کے نام پر بے گناہوں کی قتل و غارت مگر حکومت کی طرف سے کوئی اقدامات نہیں ہو رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس احتجاجی ریلی کے تو سط سے حکومت کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ اگر حکومتی ادارے خواب خرگوش سے بیدار نہ ہوئے تو مجبوراً ہم اپنے دفاع کیلئے خود کھڑے ہونگے۔ اور پھر اس دن حکومت اور حکومتی اداروں سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں رہیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پھر ہم وطن عزیز پاکستان کو امریکی اور اسرائیلی ایجنٹوں کے ہاتھوں سے چھڑا کر دم لینگے۔ ریلی کے آخر میں علامہ سید ہاشم موسوی نے وطن عزیز کی سلامتی اور دشمنوں کی نابودی کیلئے دعا کی۔

kashmerوحدت نیوز (آزادکشمیر) مجلس وحدت المسلمین ضلع ہٹیاں بالا کے زیر اہتمام کچھا سیداں کے مقام پر نواسیِ رسولؐ،دخترِ علی      ؑ و بتول       ؑ ثانیِ زہرہ جناب سیدہ زینب سلام اللہ علیہ کے مزار مطہرپر حملہ کے خلاف عظیم الشان احتجاجی ریلی و مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت باواپیر سید واجد عباس نے کی ریلی مرکزی امام بارگاہ مسافرہ شام کچھا سیداں سے برآمدہوئی ریلی کے شرکاء نے مجلس وحدت المسلمین، سبز ہلالی پرچمِ پاکستان ، آئی ایس او کے جھنڈے، سیاہ پرچم،پلے کارڈز اور کتبے اٹھارکھے تھے جن پر بی بی سیدہ زینب (س)  کے مزار مقدس پر حملے کے خلاف شدید احتجاجی کلمات درج تھے مرکزی چوک کچھا سیداں پہنچ کر ریلی ایک بہت بڑے احتجاجی دھرنے کی شکل اختیار کرگئی ریلی کے شرکاء نے سڑک پر دھرنا دیاجس کے باعث شاہراہ سرینگر3گھنٹے سے زائد بند رہی اس موقع پر شرکاء نے شدید نعرے بازی کی فضاء لبیک یا حسینؑ  لبیک یا زینب ؑ کی صداؤں سے گونج اٹھی ۔

یہ عظیم اشان احتجاجی مظاہرہ شیعہ سنی اتحاد کابھرپورمظہر تھا ضلع بھر کی شیعہ و سنی تنظیمات کے علاوہ سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندگان، میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی مظاہرے میں بھر پور شرکت کی اس احتجاجی دھرنے میں بچوں کی ایک کثیر تعدادبھی شریک تھی جو اپنے معصوم ہونٹوں سے اس ظلم عظیم کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے نواسیِ رسولؐسیدہ زینب ؑ کے مزار مقدس پر حملہ کے خلاف منعقد کی گئی اس عظیم الشان احتجاجی ریلی سے معروف سماجی رہنماء ذیشان حیدر، رہنماء مسلم کانفرنس شاہد ہمدانی ایڈوکیٹ، سیکریٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین ظہور نقوی،جماعتِ اہل سنت کے رہنماء قاری عبدالرحمن نوری ،انجمن عزادارانِ دربتول سلام اللہ علیہ چناری کے روحِ رواں سید راشدحسین کاظمی، رہنماء پی پی پی افضال ہمدانی، سابق صدر آئی ایس او آزادکشمیر وقار کاظمی سمیت متعد شیعہ سنی علماء کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگرافراد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں نواسیِ رسولؐسیدہ زینب ؑ اور اصحاب اکرام رضوان اللہ اجمعین کے مزار ات پرتکفیری و خارجی دہشتگروں کے جانب سے کئے جانے والے حملوں کی شدید الظاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اسلام زندہ ہوتا ہے ہرکربلا کے بعد، بعد از کربلا سیدہ زینب کے خطابات کی بدولت آج دنیا بھر میں اسلام کی شمعیں روشن ہیں۔مساجد میں آذان اور نمازیں، رمضان و حج، اور تمام عالم اسلام اہلبیت رسالت ؐکے ممنونِ احسان ہیں۔اقوام متحدہ، او آئی سی ان واقعات کا نوٹس لئے۔

Page 14 of 16

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree