وحدت نیوز ( پاکپتن ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک گیر یوم احتجاج برائے مظلومین شام و مصر کے موقع پر پاکپتن میں بھی  احتجاجی ریلی نکالی گئی ، جس کی  قیادت ضلعی سیکرٹری جنرل طالب حسین اسدی اور سرپرست انجن حسینیہ سید مروت زیدی نے کی  ۔احتجاجی ریلی امام حسینؑ چوک پر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی۔ریلی میں شریک مومنین سے طالب حسین اسدی، سید مروت زیدی، مولانا امداد حسین اور مولانا شاہد حسین شمسی نے خطاب کیا جس میں امریکہ و اسرائیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

وحدت نیوز(جھنگ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر شام پر ممکنہ امریکی حملے کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح جھنگ میں بھی ایم ڈبلیو ایم پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس رگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام شام کے حق میں اور امریکہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت آئی ایس او پاکستان فیصل آباد کے ڈویژنل صدر سید شکیل اصغر نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ امریکہ اور صیہونی قوتیں شام پر حملے سے باز رہیں ورنہ شام امریکیوں کا قبرستان ثابت ہوگا۔

وحدت نیوز (چنیوٹ )شام پر ممکنہ امریکی حملے ، مصر میں بیگناہ مسلمانوں کے قتل عام اور طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات  کے خلاف مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی جانب سے  بعد از نماز جمعہ جامع مسجد صاحب الزمان ع سے تحصیل چوک تک ریلی نکا لی گئی،جس میں ضلع بھر کے مومنین نے بڑی تعداد میں  شرکت کی، ریلی سے ضلعی جنرل سیکرٹری MWM چنیو ٹ برادر سید انیس عباس زیدی، سید اخلاق حسین بخاری،اور مولانا کاظم حسین شہید ی(جامعہ بعثت ) نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(میرپور) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر ضلع میرپور کے زیر اہتمام مصراور شام کی عوام سے اظہار یکجہتی اور امریکہ و عرب ممالک کی سازشوں کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کی قیادت سید محمد رضاشاہ بخاری سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر ضلع میرپور ، علامہ سید تنویر عباس شیرازی ، سیدقمبر عباس اور سید قیصر شیراز نے کی،ریلی امام بارگاہ امامیہ سے پریس کلب تک نکالی گئی، ریلی پریس کلب کے سامنے ایک جلسے کی شکل اختیار کر گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد رضا شاہ بخاری سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر ضلع میرپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری و سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی کی ہر کال پر لبیک کہنے کو ہمہ وقت تیار ہیں، آج کا یہ احتجاجی جلسہ امریکی سازشوں اور عرب ممالک کا شام میں گھناؤنے کردار کے خلاف ہے،شام میں عرب ممالک نے انتہائی مجرمانہ کردار ادا کیا ہے ، شام میں اصحاب رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور اہلبیت اطہار علیھم السلام کے روضوں پر حملے کئے گئے ، حضرت عمار یاسر اور حضرت اویس قرنی کے مزارت کو بموں سے حملہ کر کے مسمار کیا گیا، کیا عرب ممالک یہی چاہتے ہیں کہ نبی مکرم ﷺ کے چاہنے والوں کے مزارات بھی اس دنیا میں نہ رہیں ، اور پھر عرب ممالک یہ کہتے ہیں اپنے آقا امریکہ سے کہ حملہ تم کرو ، خرچ ہم برداشت کریں گے، کیا مدد فراہم کی جا رہی استعمار کی مضبوطی اور مسلمانوں کا بے گناہ خون بہانے کے لیئے، ہم امریکہ جو کہ خود ایک دہشت گرد ہے ، اس نے ساری دنیاکا جو ٹھیکہ اُٹھایا ہواہے ، اور جو افغانستان میں القاعدہ کے خلاف برسر پیکار تھا ، آج خود القاعدہ کی فضائی فوج بنا ہوا ہے، ہم پاکستان حکومت کے اس فیصلے ، شہدا کے قاتلوں سے مذاکرات کیئے جائیں، ان کے مطالبات مانیں جائیں، انہیں مضبوط کیا جائے، ہم اس فیصلے کو بھی تسلیم نہیں کرتے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کو کچلا جائے ، انہیں مملکت خداداد سے نکالا جائے ، ان کے ٹھکانوں تک ان پیچھا کیا جائے ، کیوں کہ سانپ کو پالا نہیں جاتا بلکہ اس کا منہ کچلا جاتا ہے کہ یہ ڈس نہ جائے، ریلی سے علامہ سید تنویر عباس شیرازی، سید قمبر عباس اور سید قیصر شیراز نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز (ملتان ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی یوم احتجاج منایا گیا۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام بعد از نماز جمعتہ المبارک جامع مسجد الحسین (ع) نیوملتان سے مدنی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کے ڈویژنل صدر تہور حیدری نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او پاکستان کے جھنڈے، پلے کارڈز، اور بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ جن پر امریکہ اسرائیل اور اسلام ومسلمان دشمن عرب ممالک کے خلاف نعرے درج تھے۔
 
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ امریکہ اور اُس کے حواری ایک بات ذہن نشین کرلیں کہ اگر شام پر کسی بھی طرح کی جارحیت کی گئی اسرائیل کا وجود دنیا سے ختم کردیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک کے چہرے مسئلہ شام کے حوالے سے کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم ایسی طاقتوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جو یہ کہتی ہیں کہ مصر میں امریکہ کی مداخلت ٹھیک نہیں جب کہ شام میں امریکہ مداخلت کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم مصر اور شام دونوں میں امریکی مداخلت کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی اور تہورحیدری نے کہا کہ امریکہ ایک ناپاک سازش کے تحت مصر، شام اور پھر پاکستان میں رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے۔ امریکہ اور اُس کے حواری کہ جنہوں نے اسلام کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے دراصل اسلام کی جڑیں کاٹنے میں مصروف ہیں۔

وحدت نیوز ( جامشورو) مصر وشام کے مظلومین سے اظہار یکجہتی اور طالبان دہشت گردوں سے مذاکرات کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع جامشورو کی جانب سے بعد نماز جمعہ مسجد قباء سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ،جو کہ روہڑی سٹی سے ہو تی ہوئی ڈسڑکٹ پریس کلب جامشورو پر اختتام پذیر ہو ئی ، ریلی کی قیادت ضلعی سیکریٹری جنرل کاشف حسین الحسینی نے کی ، اس موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں مومنین موجود تھے ، جنہوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔

کاشف حسینی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ امریکہ شام پر حملے کی حماقت نہیں کرے گا اور اگر ان نے ایسا کیا تو پو ری دنیا سمیت پاکستان کی سرزمین بھی امریکیوں پر تنگ کر دی جائے گی ۔ شیعہ سنی عوام مل کر امریکی و سعودی حکمرانو ں کے خلاف سراپا احتجاج ہو جائیں گے ، اور ایسا مثالی احتجاج کیا جائے گا کہ تاریخ یاد رکھے گی ۔

Page 13 of 16

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree