وحدت نیوز (کوئٹہ) سانحہ پشارو کے خلاف احتجاجی ریلی  سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ ان دس فیصد مدارس کی نشاندہی کریں جہاں دھشت گردی کی تربیت دی جاتی ہے۔ یا جو دہشت گردی کے لئے نرسری کا کام کرتے ہیں۔ محض کمیٹیوں کی تشکیل سے کام نہیں چلے گا۔ صاف گوئی اور حق گوئی کے بغیر معاملات کو سنبھالا دینا مشکل ہے۔ اب وقت آچکا ہے کہ لیت ولعل سے کام لینے کی بجائے مجرموں کو بے نقاب کیا جائے۔ طالبان اور داعش اسلام اور عوام کے دشمن ہیں۔جن کے خلاف فوج کو ملک بھرمیں آپریشن کرنے کی ضرورت ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ جو دھشت گردوں کے حامی ہیں انہیں شامل تفتیش کیا جائے،اور بے گناہ انسانوں کے قتل کا فتویٰ جاری کرنے والوں کو بھی تختہ دار پر لٹکایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ پاکستان کی عوام اور ان کی نمائندہ سیاسی جماعتیں دھشت گردوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دھشت گردوں کو سرعام پھانسی دی جائے۔

 

اس موقع پر احتجاجی ریلی سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنما مخدوم سید ظفرعباس شمسی، مولانا عبدالوہاب لغاری، غلام حسین و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں دو تا چار جنوری کو منعقد ہونے والی صوبائی تعلیمی ورکشاپ کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جس میں صوبہ بھر سے تنظیمی کارکن شرکت کریں گے۔

وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین اورآئی ایس او ساہیوال سرگودھاکے زیر اہتمام  سانحہ پشاور خلاف احتجاجی ریلی نکالی گی جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ریلی امام بارگاہ حسین آباد سے شروع ہوئی اور لاری اڈا پر اختتام پذیرہوئی، شرکائے ریلی نے طالبان مردہ باد، امریکہ مردہ باد، دہشت گردی مردہ بادکےنعرے لگائے  جبکہ مولانا اسد رضا قمی مولانا حافظ مطیع الحسنین اور  سید انتخاب شاہ نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ پشاور کو انسانی تاریخ کا سفاک ترین سانحہ قرار دیتے ہوئے اسلام دشمن ، تعلیم دشمن طالبان اور ان کے حمایتیوں کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔

وحدت نیوز (ٹوبہ ٹیک سنگھ)  گزشتہ روز پشاور میں آرمی پبلک سکول پر ہونے والے حملے اور اُس کے نتیجے میں 100 سے زائد بچوں کی شہادت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی مرکزی مرکزی امام بارگاہ ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ روڈ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی صدر بازار میں جلسے کی شکل میں تبدیل ہو گئی۔ ریلی کی قیادت ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیکرٹری جنرل چوہدری رضوان حیدر، مسئول صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب زاہد حسین مہدوی، ٹوبہ ٹیک سنگھ سٹی کے سیکرٹری جنرل رانا نعیم عباس الحسینی اور علامہ ہدایت حسین ہدایتی نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ہدایت حسین ہدایتی نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو باہم متحد ہو کراسلام اور پاکستان کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ شیعہ سنی اتحاد ہی طالبان کی موت ہے۔ پاکستان میں شیعہ سنی سمیت تمام طبقات متحد ہوجائیں تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان میں دہشت گردی نہیں کرسکتی۔ ریلی سے زاہد حسین مہدوی، چوہدری رضوان اور دیگر نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) اٹھارہ کروڑ عوامِ پاکستان  کا اگر خدا کے بعد کسی پر بھروسہ اور تحفظ کی امید ہے تو وہ فقط پاک فوج ہے، پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ در اصل پاکستان کے دفاع پر حملہ ہے،شہید ہونےوالےبچے پاکستان کا مستقبل اور معمار تھے۔ دشمنان اسلام امت مسلمہ میں جہالت کےقائل ہیں، اس سانحے میں شہیدہونے والے اساتذہ کا جرم معاشرے سے جہالت کا خاتمہ اور علم کے نور کا پھیلاو تھا۔ان خیالات کا اظہار  مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے  پشاور میں  آرمی پبلک اسکول پرتکفیری  طالبان دہشت گردوں کے حملے اور 140سے زائد طلباءاور اساتذہ کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر ، آئی ایس او،  پیام ولایت فائونڈیشن اور آل اسکولز آف ملیرکے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار تا نادعلی ؑ اسکوائر تک احتجاجی ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں ملیر کے مختلف سرکاری اور نیم سرکاری اسکولوں کے طلباءو طالبات سمیت اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی مردہ باد، طالبان مردہ باد، حسینیت ؑ زندہ باد،یذیدیت مردہ باد، یہ کس کا لہو یہ کون مردہ بدماش حکومت بول زرا، یہ دیکھورسم کہاں سے چلی وہاں تیر چلا یہاں گولی چلی جیسے نعرے درج تھے، احتجاجی ریلی سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی سمیت ایم ڈبلیوایم کے رہنما پروفیسر آصف نقوی ، آئی ایس او کے رہنما محمد حسین اور رضا کاران جعفر طیار کے رہنما مختار حسین نے خطاب کیا۔

 

 سید احسن عباس رضوی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے،پشاور میں ہونے والے ظلم و بربریت پر انسانیت بھی شرماگئی ہے، اس سنگین سانحے نے عالمی سطح پر اسلام ، پاکستان اورمسلمان کا چہرہ داغ دار کیا، پشاور اسکول پر حملے میں وہی سوچ ،نظریہ اور کردار ملوث ہے جو چودہ سوسا ل قبل کربلا میں موجود تھا، معصوم ، نہتے اور بے قصور بچوں پر حملوں کی ابتدا میدان کربلا سے ہوئی، سانحہ پشارو میں شہید ہونے والوں کا بچوں کا نہ تو کوئی سیاسی و مذہبی شناخت نہیں تھی، ان کی شناخت حسینی اور ان کے قاتلو ں کی شناخت یزیدی ہے، انہوں نے مذید کہا کہ حکومت پر سے عوام کا اعتبار مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے، اٹھارہ کروڑ عوامِ پاکستان  کا اگر خدا کے بعد کسی پر بھروسہ اور تحفظ کی امید ہے تو وہ فقط پاک فوج ہے، پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ در اصل پاکستان کے دفاع پر حملہ ہے،شہید ہونےوالےبچے پاکستان کا مستقبل اور معمار تھے۔ دشمنان اسلام امت مسلمہ میں جہالت کےقائل ہیں، اس سانحے میں شہیدہونے والے اساتذہ کا جرم معاشرے سے جہالت کا خاتمہ اور علم کے نور کا پھیلاو تھا۔ آخر میں انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وطن عزیزاور اس کے غیرت مند بیٹوں کے خون سے آلود چہروں کا بے نقاب کیا جائے اور جلد از جلد سر عام ان سفاک دہشت گردوں کو اسی انداز میں واصل جہنم کیا جائےجیسے انہوں نے معصوم بچوں اور بیگناہ شہریوں کو درندگی کا نشانہ بنایا۔

وحدت نیوز (نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین نوشہروفیروز کی جانب سے پشاور سانحہ کے خلاف ضلع بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئی بھریا سٹی میں شٹرڈاون  ھڑتال کی گئی شکیل جعفری کے قیادت میں امام بارگاھ المعصومین سے لیکر بس اسٹینڈ تک ریلی نکالی گئی نوشہروفیروز میں اعجازممنائی اور مشتاق حسین بلوچ کی قیادت میں نجف سندھ سے ٹہاروشاھ اسٹاپ تک ریلی نکالی گئی کنڈیارو میں اسد حسین کی قیادت میں باقرشاھ مسجد سے ریلی نکالی گئی، مورو میں عبدالرشید اورارشاد سابقی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، ٹھاروشاھ میں ناظم میمن کی قیادت میں امام بارگاھ سے لیکر بس اسٹینڈ تک ریلی نکالی گئی،ھالانی میں صداحسین سھتو کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اس موقع پر رھنمائوں نے پشاور ہونے والے افسوسناک واقعے کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دھشت گردوں کو کھلی چھوٹ دیدی ہے جس کے سبب دھشت گردی بڑھتی جارہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ دھشت گردوں کے خلاف سخت کاروائي کی جائے اوردھشت گردی کو روکنے کے لئے خصوصی اقدام کئے جائيں۔

وحدت نیوز (نوشہروفیروز) شیعہ ٹارگٹ کلنگ، قاتلوں کی عدم گرفتاری اور بے بنیاد جھوٹے مقدمات کے اندراج کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہرو فیروز کے جانب سے قدم گاہ سے حبیب چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی سیکریٹری جنرل اعجاز ممنائی نے کی .اس موقع  پر انہوں نے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت  دہشتگردوں کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو گرفتار کرنے کے بجا ئےپرامن احتجاج کرنے والے مومنین پر جھوٹے مقدمے داخل کر رہی ہے جس کی تازہ مثال شکارپور بدین اور سکھر کے مومنین شامل ہیں اس پوری سازش میں آئی جی سندھ کا کردار نہایت مشکوک ہے جسکو سندھ کے وزیر اعلی قائم علی شاہ کی حمایت حاصل ہے، جس کی ناہلی کی وجہ سے  آج پورا سندھ  بدامنی اور دہشتگردی کی لپیٹ میں آ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر آئی جی سندھ کو فوری نہ ہٹایا گیا تو ان کے خلاف مہم کا آغاز کرینگے۔

Page 9 of 16

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree