ملتان پریس کلب کے سامنے مجلس عزاء اور ماتمداری کا اہتمام، مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا اعلان

01 جون 2016

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے ملتان پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ 17ویں روز بھی جاری، گزشتہ روز کیمپ میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے کرام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ کیمپ میں علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا ہادی حسین ہادی،مولانا سلمان محمدی، مولانا مظہر عباس صادقی، مولاناعمران ظفر، محمد عباس صدیقی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ جب تک ملک میں جاری خلاف منظم کاروئیاں بند نہیں کی جاتیں ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ ہم ملک بھر میں پُرامن احتجاج کررہے ہیں حکومت ہمارے صبر کا امتحان نہ لے ، ہم قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم کے منتظر ہیں جیسے ہی اُنہوں نے ہمیں حکم دیا پورا ملک اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گا۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ ہم اپنے بچوں اور خواتین کو لے کر انصاف مانگ رہے ہیں ۔ اس موقع پر اُنہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے اور آپ سے انصاف کی توقع رکھتی ہے اگر آرمی چیف نے بھی ہمیں انصاف نہ دیا تو قوم آئندہ فوج پر اعتماد نہیں کرے گی۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری گزشتہ بیس روز سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بھوک ہڑتال پر ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree