وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنی مذہبی اقدار اور ملی حمیت فراموش کر دیں، ان کا وجود باقی نہیں رہتا۔ اس وقت اقوام عالم میں اسلام کی پہچان ایک ایسے مذہب کے طور پر کرائی جا رہی ہے، جس کی حقیقت بربریت و حیوانیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام کا بنیادی مقصد ایک ایسی ریاست کا حصول تھا، جہاں اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق زندگی گزاری جاسکے، لیکن مفاد پرست حکمرانوں نے اقبال کے خوابوں کی تعبیر کو وہ بھیانک رنگ دیا کہ ان کی روح بھی آج ماتم کر رہی ہوگی۔ اس وقت دنیا بھر کے فرعون اپنی فرعونیت کا جھنٖڈا گاڑنے کے لیے کرائے کے قاتل پاکستان سے حاصل کرتے ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی نے اس حقیقت کو آشکار کر دیا ہے کہ چار ہزار طالبان پاکستان سے شام منتقل کئے جاچکے ہیں۔


 
انکا کہنا تھا کہ اب سعودیہ اور بحرین جو سودا بازی کرنے آئے ہیں، وہ بھی کسی سے ٖڈھکی چھپی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 23 مارچ کے سلسلہ میں ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کے زیراہتمام منعقدہ ’’استحکام پاکستان سمینار‘‘ سے خطاب کے دوران کیا۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ کیا ہماری افواج نے ساری دنیا کا ٹھیکہ لے رکھا ہے۔ صومالیہ، فلسطین، سعودیہ جہاں بھی عسکری قوت ضرورت ہو، ہماری افواج کو وہاں بھیج دیا جانا نہ عقلمندی کا تقاضا ہے اور نہ ہی ضرورت۔ انہوں نے کہا نجدی و امریکی مفادات کے حصول کے لیے طالبان نے بےگناہ انسانی جانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے کی جو مشق شروع کر رکھی ہے، اس کا شریعت سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ لوگ یہود و کفار سے بھی بدتر ہیں۔ ان  مٹھی بھر افراد سے ایک ایٹمی طاقت کے برابری کی بنیادوں پر مذاکرات حکومت کی بزدلی کا بین ثبوت ہے۔

 

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ محمد اصغر عسکری نے کہا کہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو نظریہ اسلام کی بنیاد پر وجود میں آیا، مگر ہماری بدقسمتی کہ یہاں پر اسلام نام کی کوئی شے نہیں۔ اسلام کے نام پر جس وحشت و حیوانیت کو متعارف کرایا جا رہا ہے، اس کا اسلام سے کوئی دور کا بھی واسطہ نہیں۔ انہوں نے کہا آج تجدید عہد کا دن ہے اور ہم نے مل کر یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو ایک ایسی ریاست بنائیں گے جو حقیقی معنوں میں قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہو۔

 

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے رہنما عمر ریاض عباسی نے کہا کہ اس ملک میں دین، وردی اور سیاست کے نام پر بے دریغ لوٹ مار کی گئی ہے۔ ٹورازم کے نام پر سعودیہ جو پیسہ کماتا ہے اس کا تیس فیصد پاکستان کے مدارس پر لگایا جاتا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لال مسجد میں ایک ایسے گروہ کو پروان چڑھایا گیا، جس کا مقصد ایک مخصوص مسلک کی بالادستی تھی۔ وہاں کے مولانا آئین کو غیر شرعی کہہ کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا جو وحشی انسانی سروں کے ساتھ فٹ بال کھیلیں، ان کے ساتھ مذاکرات کی بات لمحہ فکریہ ہے۔

 

پاکستان مسلم لیگ قاف کے رہنما سجاد بخاری نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ موروثی سیاست کو فروغ ملا۔ حکومتیں نسل در نسل منتقل ہوتی رہیں۔ پاکستان کو اس وقت جن مشکلات کا سامنا ہے، اس کا ایک سبب یہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر کونے میں دہشتگردوں کے خلاف بلاتخصیص کارروائی کی جانی چاہیے، تاکہ اس ملک سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہوسکے اور ہمارا ملک امن کا گہوارہ بنے۔ سمینار کے اختتام قومی شخصیات اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کی گئیں۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) پاکستان ایک آزاد خود مختار ریاست ہے،ہمیں اسکی خود مختاری کرتے ہوئے آج کے دن یہ عہد کرنا ہوگاکہ وطن عزیزکی خاطر اپنی جان تک قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔وطن عزیز میں امن کی خاطر متحد ہو کر وطن عزیز کی خدمت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصورحسین نقوی الجوادی نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ سکاؤٹس آزادکشمیر کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی تقریب کے بعد استحکام پاکستان عزم نو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ہر مشکل گھڑی میں باہم ملکر وطن عزیز کو درپیش خطرات کامرد میدان بن کر مقابلہ کریں گے،وطن عزیز اس وقت نازک مرحلے میں ہے، دہشتگردی،انتہاپسندی،مہنگائی اور کرپشن جیسے مسائل نے وطن عزیز میں انارکی کا ماحول بنا رکھا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے وطن عزیز پاکستان کو درپیش مسائل کیلئے قوم کو ایک پیج پر آنا ہوگا،ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔23مارچ یوم قراردادپاکستان ہے،یوم تجدید عہد ہے،آج کے دن کے منانے کا مقصد ہی ہر فرد کو اس عہد کی تجدید ہو سکے کہ مملکت خدادادپاکستان کو جسطرح ملکربنایا تھااسی طرح ملکر بچائیں گے۔ہرخطرہ چاہے وہ داخلی ہو یا خارجی،پرچم پاکستان کے سائے تلے ایک ہوکر مقابلہ کریں گے۔ایم ڈبلیوایم وطن عزیز کے تحفظ و سلامتی کیلئے مسلح افواج اور پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ ہے،کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کرتے ہوئے آئین پاکستان کے مخائر اقدام اٹھانے والے کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی،ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدون کی محافظ رہے گی۔



انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے اورہمیں کسی کے سامنے جھکنے کی بجائے پوری قوت کیساتھ وقار ملت کی خاطرہر طرح کی ملک دشمن قوتوں کے مقابلے میں سینہ سپررہنا چاہیے۔پاکستان ایٹمی ملک ہونے کی وجہ سے اسلامی دنیا میں ایک ممتاز مقام رکھتا ہے لہذا پاکستان کو امت مسلمہ کی رہبری کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے اسلامی ممالک کے درمیان اخوت و بھائی چارے کے فروغ اور اختلافات کے خاتمے کیلئے کردار اداکرنا چاہیے۔مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے زیر اہتمام 23مارچ یوم قردادپاکستان کی مناسبت سے استحکام پاکستان عزم نو کے عنوان سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور جوادی اور چیف سکاؤٹس سیدانصرنقوی نے پرچم کشائی کی، وحدت سکاؤٹس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی۔تقریب میں سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی، سیکرٹری آفس سید سجاد حسین سبزواری، سیکرٹری ویلفےئر سید محسن رضا سبزواری ایڈوکیٹ،ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل مولانا طالب حسین ہمدانی،آئی او آزادکشمیر کے صدر سید اشتیاق حسین سبزواری، ڈویژنل صدر آئی ایس او سید وقار حسین کاظمی ، خالد محمود عباسی، مرزا رحیم بیگ ،عابد حسین قریشی اور دیگررہنماؤں نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(پشاور) مسلمین وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے بحرینی بادشاہ حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی پاکستان آمد کو بحرینی مظلوم عوام کے زخموں پر نمک پاشی اور پاکستان قوم کے لئے یوم سیاح قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز حکومت کی خارجہ پالیساں کسی طورپر اُمت مسلمہ بلحصوص پاکستان کے مفاد میں نہیں۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بحرین میں طاقت کے زور پر ال خلیفہ نے اپنی بادشاہت قائم کر رکھی ہے۔ جس کی عالمی سطح پر مسلمان شدید مذمت کررہے ہیں تاہم ایسے وقت میں چار دہائیوں بعد بحرینی بادشاہ کا دورہ پاکستان اس طرز اشارہ کرتا ہے کہ ملک مین خارجہ پالیسی امریکہ اور ال سعود کی دیکٹیشن پر بنائی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے ہمشہ اُمت مسلمہ پر ہر ظلم وجبر کی شدید ردعمل ظاہر کی ہے۔ مسئلہ فلسطین ہو یا کشمیر ، شام کا م سئلہ ہو یا عراق اور افغانستان کا معاملہ پاکستان کے عوام ہمشہ مظلوم مسلمانوں کے حامی اور ظالم عالمی طاقتوں کے مخالف رہے ہیں ایسے مین بحرینی بادشاہ کا دورہ پاکستان پاکستانی عوام کو ہرگز قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام جان چکے ہیں کہ نواز حکومت نے ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ سعودی حکومت سے کیوں وصول کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام کسی صورت بحرینکے بادشاہیت کے ساتھ معاہدے اور شام مین پاکستانی حکومت کی مداخلت برداشت نہیں کرینگے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کی جانب سے پاکستان کے میگا پروجیکٹ پاک ایران گیس پائپ لائن ایشو کو بورنگ قرار دینے کے بیان کو در حقیقت پاکستان کو در پیش توانائی کے سنگین مسائل سے آنکھ چرانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں موجودہ گورنمنٹ کی عدم دلچسپی در اصل اپنے عرب دوستوں کے احسانات کا بدلہ اور خواہشات کی تکمیل ہے توانائی کے سستے منصوبوں کو پس پشت ڈالنا غریب عوام کے ساتھ ظلم اور پاکستان دشمن طاقتوں کی خوشنودی حاصل کرنا ہے بجلی کے بلوں میں اضافہ کر کے غریب کش اقدامات کی توسیع کی گئی ذر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے پر شادیانے بجانے والے بتائیں کہ ڈیرھ ارب ڈالر سعودی عرب سے کن شرائط پر لئے؟گذشتہ سال عام انتخابات سے ہی پاکستان میں عرب مداخلت بڑھ گئی تھی ریال سے منتخب حکومت اب ان ملکوں کے ایجنڈوں کی تکمیل پر عمل پیرا ہے موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں جاری دہشت گردی کے دلدل میں دھکیلنے کی قیمت وصول کر لی ہے۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار  وفاقی حکومت اور خیبر پختونخواہ حکومت کو ٹھراتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمران جواب دیں کہ مذاکرات کے نام پر عوام اور سیکیورٹی فورسسز کا قتل عام کب تک جاری رہیگا؟طالبان دہشت گردوں نے مذاکراتی نئی کمیٹی کو 17بے گناہ پاکستانیوں کے لاشوں اور درجنوں زخمیوں کا تحفہ دے کر نام نہاد مذاکراتی عمل کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے دہشت گردوں کیخلاف حتمی کاروائی میں تاخیر ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے علامہ راجہ ناصر عباس نے لاہور میں نرسوں کی پر امن احتجاج پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پنجاب حکومت کی جانب سے خواتین کے خلاف ظالمانہ اقدام قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں خواتین کے حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہے مظفرگرھ میں وحشی درندوں کے زیادتی کا شکار قوم کی بیٹی کا  انصاف نہ ملنے پر خودسوزی کر کے جان دے دینا پنجاب حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



وحدت نیوز(مشہد مقدس) پاکستان کی اور پاکستانی عوام کی بد قسمتی ہے کہ ایسے حکمرانوں سے واسطہ پڑا ہے جن کو ملک اور قوم سے نہیں بلکہ اپنے اقتدار سے محبت ہے ۔یہ وہی لوگ ہیں جو اپنی جان بچا کر ملک  سے فرار کر گئے تھے ،اس وقت بھی انہوں نے ملک و قوم کا مفاد نہیں دیکھا تھا بلکہ اپنا اور  بے گانوں کا مفاد دیکھا تھا اور اب اتنے سالوں بعد بھی ملک و قوم کا نہیں بلکہ  اپنے اقتدار کو طول دینے اور بیرونی طاقتوں کے اشارے پر چل رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے  وحدت ہائوس مشہد سے جاری اپنے بیان میں کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ ہر روز  محب وطن شہریوں کے قتل عام کے باوجود  بے ضمیر حکمران مذاکرات کی بھیگ مانگ رہے ہیں  جو پاکستان اور محب وطن عوام کے ساتھ غداری ہے،جب سیکورٹی اداروں نے کہہ دیا ہے کہ  دو ہفتوں کے اندر  دھشت گردوں کا صفایا کر دیا جائے گا تو پھر کیوں ان کو ڈھیل دی جا رہی ہے،سیکرٹری جنرل  مشہد مقدس عقیل حسین خان نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ دھشت گردوں کی پشت پناہی صعودی عرب اور امریکہ کر رہے ہیں اور ہمارے حکمران بھی  امریکہ اور آل سعود کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں۔اس لئے ان سے کسی خیر کی توقع کرنا فضول ہے اب اگر ملک و ملت کو بچانا ہے تو تمام محب وطن قوتو ں کو اکٹھا ہو کر دھشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو بے نقاب کر کے  انکو انکے منظقی انجام تک پہچانا ہو گا۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) ہمارے ملک میں نا تو پولیس نا رینجرز نا ایف سی اور نا ہی فوج نا عوام اور پھرایک بار اسلام آباد کی کورٹ کو دہشت گردوں نے اپنا نشانہ بناکر تین بے گناہ ججوں کو شہید کردیا اور کئی لوگوں کو زخمی کردیا اب تو مذمت کرنا بھی ایک روایت بن گئی ہے پاکستان میں ہمیں تو مذمت کا لفظ کہتے ہوئے بھی شرم آتی ہے پر حکومت آخرکب تک عوام سے مذاق کرتی رہی گی اب تو لگتا ہے کہ حکومت قاتلوں اور دہشت گردوں کی سرپرستی خو دکر رہی ہے، ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی نے مسجد حسینی لطیف آباد نمبر :4 میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

 

ان کاکہنا تھا کہ ملک دہشتگردوں کی چنگل میں ہے اور حکمران اپنی کرسی بچانے کے چکر میں بیٹھ کر بے حسی کے ساتھ یہ جو کچھ ہور ہا ہے دیکھ رہی ہے ناتو مذاکرات صیحح ہورہے ہیں اور نہ ہی دہشت گردی ختم ہوگی کیونکہ حکومت دہشت گردی ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے ہم سفاک قاتلوں اور اُنکے ہمنواؤں کو پاکستان پر مُسلط نہیں ہونے دینگے ۔ کراچی ، پشاور ، کوئٹہ ، گلگت ، کے بعد پنجاب میں بھی دہشتگروں نے کھلے عام حملے کرنے شروع کردیے ہیں ۔

 

انہوں نے مذید کہا کہ ایک طرف حملہ ہوتا ہے دوسری طر ف طالبان کی طرف سے بیان آجاتا ہے کے یہ حملہ ہم نہیں کیا عجیب بات ہے کہ آگ لگاکر پھر یہ بولنا کہ ہم نے آگ نہیں لگائی اگر آگ نہیں لگائی تو آگ لگانا تو سکھایا ہے آپریشن بند کرکے حکومت نے بہت بڑی غلطی کی ہے ۔آخرمیں تمام ملکی عوام کو گزارش کرتا ہو ں کہ متحدہ ہوجائے حکومت اور دہشت گردوں کے خلاف خود ہی میدان عمل میں آجائے خدا ہمارا حامی و ناصر ہوگا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree